?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف سائنسی ثبوتوں اور منطقی بنیادوں پر پاکستان کا ردعمل مضبوط تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ نے ان خیالات کا اظہار وائٹ ہاؤس کی میزبانی میں عالمی وبا کورونا پر عالمی سربراہی اجلاس میں ورچوئل خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ صحت کی حفاظت خصوصاً وبائی امراض کے دوران ناقابل تفریق ہے، خوردبینی حیاتیات (وائرس پھیلانے والے جراثیم) قومی ریاستوں میں تفریق نہیں کرتے، ان کے لیے ہم سب ایک جیسے ہیں، ان کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا چاہیے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ صحت کے بحران سے نمٹنے کے لیے سائنسی ثبوتوں اور منطقی بنیادوں پر مظبوط ہونا لازمی ہے، ردعمل، نگرانی اور تشخیص وبائی امراض اور کمیونٹی میڈیسن کے قائم شدہ طریقوں کے مطابق ہونی چاہیے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ وبا کے خلاف پاکستان کا ردعمل ان اصولوں کے ساتھ شدید مطابقت رکھتا ہے، ہم نے ویکسینیشن، بوسٹر ڈوز اور انفیکشن سے بچاؤ کے مناسب اقدامات کو ترجیح دی۔
کورونا وبا کے دوران پاکستان کی مدد کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں اور متعدد ممالک کے تعاون کا اعتراف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا نے پاکستان کو 6 کروڑ 20 لاکھ ویکسینز فراہم کرنے میں فراخدلی کا مظاہرہ کیا۔
وزیر خارجہ نے دنیا کی 2 اہم طاقتوں کے ساتھ اسلام آباد کے متوازن تعلقات کو قائم رکھنے کی ضرورت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ چین نے ہمیشہ سے ہماری بہت زیادہ مدد کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھی ان ممالک کو کرونا ویکسین فراہم کی جنہیں اس کی ضرورت تھی، انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ کورونا وبا انسانیت کے لیے ایک سنگین وقت اور انسانوں کے لیے حقیقی اہمیت کی عکاسی کا دور تھا۔
انہوں نے مستقبل میں بھی صحت کے بحرانوں پر بات چیت اور مختصر اور طویل مدتی حل تلاش کرنے کے لیے عالمی برادری پر زور دیا۔


مشہور خبریں۔
ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کا متنازعہ پوسٹ دوبارہ کیوں شیئر کیا ؟
?️ 9 جون 2025سچ خبریں: ایلون مسک، جو حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے
جون
واٹس ایپ نے صارفین کیلئے اہم تبدیلی کردی
?️ 18 نومبر 2021سان فرانسسکو (سچ خبریں) دنیا بھر میں پیغام رسانی کی سب سےبڑی
نومبر
میکرون کو صیہونی ربی کے ہاتھوں قتل کی دھمکی
?️ 10 اگست 2025سچ خبریں: فرانسیسی پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے صیہونی ربی ڈیوڈ ڈینیئل
اگست
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکام کی نئی سازش، حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ سے اہم اپیل کردی
?️ 17 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی حکام کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی عوام
جولائی
عالمی برادری افغانستان کے خلاف پابندیاں منسوخ کرے: کابل
?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:افغان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا کہ
مئی
نواز شریف کیلئے ’وی آئی پی پروٹوکول‘ پر پی ٹی آئی کی کڑی تنقید
?️ 22 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم و سربراہ مسلم
اکتوبر
حریت کانفرنس کے رہنماؤں کشمیر سے متعلق عالمی براداری سے مطالبہ
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و
ستمبر
افغانستان اور پاکستان میں زلزلہ؛ 11 افراد ہلاک اور 120 سے زائد افراد زخمی
?️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:افغانستان اور پاکستان کے میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ
مارچ