?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) برطانوی عدالت کے جج نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے داماد عمران علی یوسف کو ’میل آن سنڈے‘ کے پبلشر کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے میں جواب داخل کرنے اور مدعا علیہ کے اخراجات کی مد میں 30 ہزار پاؤنڈ بھی ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
مذکورہ اخبار نے 2019 میں ایک مضمون شائع کیا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ شہباز شریف نے بطور وزیر اعلٰی پنجاب برطانوی حکومت کی امدادی رقم کی چوری اور لانڈرنگ کی۔
شہباز شریف نے جنوری 2020 میں اس غیرمعمولی الزام کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کیا تھا جس میں الزام واپس لینے، ہرجانہ ادا کرنے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، رواں برس مارچ میں اخبار نے شہباز شریف کے ہتک عزت کے مقدمے کا 50 صفحات پر مشتمل جواب جمع کرایا تھا۔
کنگز بینچ ڈویژن کے جسٹس نیکلن کی جانب سے 9 نومبر کو جاری کردہ ایک حکم نامے کے مطابق شہباز شریف اور علی عمران یوسف کی کیس کی کارروائی پر حکم امتناع کی درخواست کو عدالت نے مسترد کر دیا۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالت یہ مطالبہ کرتی ہے کہ شہباز شریف اور ان کے داماد علی عمران یوسف برطانوی اخبار کے پیش کردہ دفاع کا جواب دیں اور حکم امتناع کی درخواست کے لیے برطانوی اخبار کی جانب سے اس سے پہلے کی قانونی چارہ جوئی کی قیمت بھی ادا کریں۔
شہباز شریف کو 23 نومبر تک مدعا علیہ کو 30 ہزار پاؤنڈ کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے مزید کہا کہ شہباز شریف اور ان کے داماد دونوں کو برطانوی اخبار کی جانب سے پیش کردہ دفاع کے نئے جوابات داخل کرنا ہوں گے، اگر یہ جوابات سی پی آر پی ڈی 53 بی پیراگراف 4.7 کے تحت مقرر کردہ قواعد کے مطابق نہ ہوئے تو انہیں مسترد کر دیا جائے گا۔
مذکورہ قواعد کے مطابق شہباز شریف اور ان کے داماد کو برطانوی اخبار کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب کے ہر پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے جوابات دینے ہوں گے۔
دریں اثنا وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا کہ برطانوی اخبار اپنے صحافی ڈیوڈ روز کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف پر عوامی فنڈز کے مبینہ خوردبرد سے متعلق ایک مضمون میں لگائے گئے الزامات کو ثابت کرنے میں ناکام رہا، اب اس اخبار کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔
مریم اورنگزیب کے مطابق ہتک عزت کے مقدمے کی سماعت دسمبر 2023 میں ہوگی، جج نے کیس کی اگلی سماعت کے لیے 13 دسمبر کی تاریخ مقرر کی ہے اور اسی تاریخ تک الزامات پر جواب جمع کرانے ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے بغداد دورہ کا امکان
?️ 6 جولائی 2022سچ خبریں: عراقی حکومت کے ایک ذریعے نے عراقی اخبار المادی
جولائی
عالمی برادری بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بھی دیکھے
?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک
ستمبر
مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے الیکشن لڑنے کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
?️ 27 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے الیکش
جون
امریکہ کے ایک شہر میں گرمی کی شدت سے 400 افراد کی موت
?️ 14 اگست 2025امریکہ کے ایک شہر میں گرمی کی شدت سے 400 افراد کی
اگست
شام میں اسرائیل اور دہشت گردوں کے درمیان تعاون کی نئی جہتوں کا انکشاف
?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں: شمالی شام میں دہشت گردانہ حملوں کے آغاز کے بعد
دسمبر
مادورو کا امریکی دھمکیوں کا جواب؛ ہم روس کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں
?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں: وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو نے امریکہ کے بڑھتے ہوئے دھمکی
نومبر
ایک فلسطینی پر برف کا گولہ پھینکنے کے الزام میں مقدمہ
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 7 ٹیلی ویژن کی ویب سائٹ
فروری
آنکھ کے علاج کا فالو اپ: عمران خان پمز منتقل، بینائی کیلئے دوسرا انجکشن لگا دیا گیا
?️ 24 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پمز ہسپتال
فروری