?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) بجٹ خسارہ کم کرنے اور عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) کی شرائط پوری کرنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے 15 رکنی کفایت شعاری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں آئندہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے دوران سرکاری وسائل کی بچت کے لیے اقدامات تجویز کرنے کے لیے کفایت شعاری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا کہ کمیٹی ملک کو درپیش مالی مشائل کو مدنظر رکھتے ہوئے تشکیل دی گئی ہے جس میں ملکی وسائل کے تحفظ اور سرکاری اخراجات میں کمی کے لیے کفایت شعاری اقدامات مرتب کیے جائیں گے۔
سابق بیورو کریٹ ناصر محمود کھوسہ 15 رکنی کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔
کمیٹی اراکین میں وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا، وزیراعظم کے معاون خصوصی حکومتی کارکردگی، وزیراعظم کے مشیر اسٹیبلشمنٹ، کابینہ کے سیکریٹریز برائے خزانہ، پاور اور کابینہ ڈویژن کے علاوہ چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز، کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین، ڈاکٹر قیصر بنگالی، ڈاکٹر فرخ سلیم، ڈاکٹر زبیر خان اور نوید افتخار شامل ہوں گے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق کمیٹی سرکاری اخراجات میں کمی، مالی نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے حوالے سے سفارشات اور سرکاری وسائل کی بچت کے لیے اقدامات تجویز کرے گی، اس کے علاوہ اسٹرکچرل اصلاحات کی سفارشات بھی مرتب کرے گی۔
کمیٹی کفایت شعاری کے حصول کے لیے وزرا اور ڈویژن سے اقدامات کے حوالے سے سفارشات اور تجاویز طلب کرے گی، جس میں سرکاری اخراجات میں کمی اور دیگر مسائل پر غور کیا جائے گا۔
کمیٹی 15 روز میں وزیراعظم کو اپنی سفارشات پیش کرے گی۔


مشہور خبریں۔
سعودی جرائم کے ریکارڈ پر ایک نظر
?️ 19 دسمبر 2022سچ خبریں:گزشتہ دو برسوں کے دوران آل سعود حکومت نے عالمی برادری
دسمبر
آئی جی جیل خانہ جات کو عہدے سے ہٹا دیا گیا‘ ڈی آئی جی جیل اور سپرنٹنڈنٹ معطل:شرجیل میمن
?️ 3 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے
جون
نیٹو کے خلاف روس کی کاروائی درست:بین الاقوامی ماہرین
?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:بین الاقوامی ماہرین ماہرین اور سیاسی مبصرین پیوٹن کے مغرب کے
فروری
اپنی ’تباہی‘ کے پیچھے موجود لوگوں کا نام کیوں نہیں لیا جاسکتا؟ رانا ثنااللہ کا سوال
?️ 29 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نواز شریف کو اقتدار سے ہٹانے کے ذمہ داروں
ستمبر
نیتن یاہو کی بربریت نے ٹرمپ کی آواز بھی نکال دی
?️ 22 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم کی گرمجوشی اور نسل کشی سفاکیت کی
جولائی
بیروت کے حالیہ فتنوں میں سعودی عرب کے نقش پا
?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنانی ذرائع نے ولید جنبلاط کو سعودی عرب کی طرف سے
اکتوبر
سویدا میں جنگ بندی پر شامی ڈروز کے روحانی پیشوا کا ردعمل
?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: حکمت الهجری، سوریہ کے دروزی برادری کے روحانی رہنما، نے
جولائی
کیا امریکہ پاکستانی انتخابات کے بارے میں قرارداد پاس کر سکتا ہے؟
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹیو ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) کے سربراہ
جون