بجلی ایک دفعہ پھر مہنگی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) نیپرا  نے ملک کے مختلف علاقوں کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 9 روپے 79 پیسے فی یونٹ جبکہ کراچی کے صارفین کے لیے 11 روپے 37 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کی منظوری دے دی۔

ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک کے مختلف علاقوں کے صارفین کے لیے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 9 روپے 79 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے۔

نیپرا میں سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں ملک کے مختلف علاقوں کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 9 روپے 79 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔

قیمتوں کی اضافی وصولی اگست کے بلوں میں کی جائے گی جس سے صارفین پر 133 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، اس فیصلے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

دوران سماعت چیئرمین نیپرا نے پوچھا کہ اگر بجلی کی پیداوار کے لیے ایل این جی نہ خریدی گئی تو کیا ملک میں لوڈشیڈنگ ہوگی اور حکومت کیا حکمت عملی اپنائے گی، جس پر سی پی پی اے حکام نے بتایا کہ بجلی کی پیداوار کے لیے کوئلے کی فراہمی میں بہتری آئی ہے جبکہ گرڈ کو مستحکم رکھنے کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

نیپرا حکام نے کہا کہ سی پی پی اے نے 10 ارب روپے سے زائد کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ مانگی ہیں جبکہ جون میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 88 کروڑ 81 لاکھ روپے اور ایل این جی کی قلت سے 37 کروڑ 69 لاکھ روپے کا بوجھ پڑا۔

ان کے مطابق جون میں بجلی کی پیداوار کے لیے مہنگے پاور پلانٹس چلائے گئے، نیپرا حکام نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کی کارکردگی پر اظہار برہمی کیا۔

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ سسٹم کی مشکلات کے باعث نیپرا اربوں روپے کی کٹوتیاں کرچکا ہے، اگر یہ کوئی نجی ادارہ ہوتا تو کیا وہ اتنے پیسے کاٹنے دیتا۔

سندھ سے تعلق رکھنے والے نیپرا کے رکن رفیق شیخ نے کہا کہ ڈسکوز کے مقابلے میں این ٹی ڈی سی کی کارکردگی بدترین ہے، اتنی بری حالت کس کمپنی کی ہے جہاں لوگوں کے مرنے کا خدشہ ہو، وہ لوگوں کی شکایات سن سن کر تھک گئے ہیں کیونکہ این ٹی ڈی سی ایک مکمل تباہ حال ہے، ملک جتنا تباہ ہوا ہے اس میں این ٹی ڈی سی کا بہت بڑا کردار ہے۔

جہاں ملک کے دیگر حصوں کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 9 روپے 79 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے وہاں کراچی والوں کے لیے بھی بری خبر ہے کہ نیپرا نے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 11 روپے37 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کی منظوری دی ہے۔

نیپرا میں کے الیکٹرک کی جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

نیپرا نے سماعت مکمل کرنے کے بعد اگست کے لیے کراچی صارفین سے بجلی کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کرنے کی منظوری دی جس سے کے الیکٹرک صارفین پر 22 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

تاہم نیپرا کی طرف سے اعداد و شمار کی مزید جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ اور نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔

نیپرا کی منظوری کا اطلاق کے الیکڑک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

دوران سماعت کے الیکٹرک حکام نے کہا کہ سی پی پی اے سے انہیں مہنگی بجلی ملی اور ایندھن کی قیمتیں بڑھنے سے بھی اثر پڑا ہے۔

نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ جون میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 66 کروڑ 50 لاکھ روپے کا بوجھ پڑا ہے۔

خیال رہے کہ 22 جولائی کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض کی قسط حاصل کرنے کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کے بنیادی ٹیرف کی قیمت میں فی یونٹ 7 روپے 91 پیسے کا اضافہ کرنے کی حکومتی درخواست منظور کی تھی۔

نیپرا نے 20 جولائی کو رواں ماہ سے 3 مراحل میں ملک بھر میں اوسط بیس ٹیرف میں تقریباً 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافے کی حکومتی درخواست پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی حکومتی درخواست منظور کرتے ہوئے بجلی کا بنیادی ٹیرف 7 روپے91 پیسے فی یونٹ مہنگا کرنے کی اجازت دی تھی۔

مشہور خبریں۔

بانی پی ٹی آئی نے ججوں کے معاملے پر چیف جسٹس سے فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کیا ہے، بیرسٹر گوہر

?️ 2 اپریل 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ

اردنی وزیر خارجہ: فلسطینی عوام کو خوراک اور ادویات سے محروم کرنا جنگی جرم ہے

?️ 2 جولائی 2025سچ خبریں: اردن کے وزیر خارجہ نے تاکید کی کہ صیہونی حکومت

فلمیں ہٹ ہونے پر مشہور بالی ووڈ اداکار کو پڑوسیوں کی طرف سے انوکھا انعام

?️ 14 جون 2023سچ خبریں:بالی وڈ کے مشہور اداکار جیکی شروف ایک کامیاب اداکار بن

کیا صہیونی سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لا پائیں گے

?️ 8 اگست 2023سچ خبریں:جب کہ صیہونیوں کی جانب سے سعودی عرب کی جانب ممکنہ

2022 کا امریکی دفاعی بجٹ  اسرائیل کو داعش کے نام پر

?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:  اس ہفتے کے شروع میں، امریکی صدر جو بائیڈن نے

فلسطین کی حمایت میں لندن میں سب سے بڑے مظاہرے

?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں:ہفتے کے روز لندن میں فلسطینی حامی مارچ کے منتظمین اب

ایران کے خلاف جنگ ایک اسٹریٹجک غلطی ہے: عرب ماہر

?️ 28 مارچ 2026سچ خبریں:مشرقِ وسطیٰ کے امور کے ایک ماہر اور تجزیہ کار نے

یوکرین اوڈیسا میں اشتعال انگیز کارروائی کی تیاری میں

?️ 12 اپریل 2022یسچ خبریں: وکرین کی جانب سے ماریوپول شہر میں کیمیائی حملے پر بلیک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے