بجلی اور گیس پر مزید ٹیکس بڑھا دیا گیا

بجلی

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق غیر رجسٹرڈ صنعتی اور کمرشل بجلی و گیس صارفین پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان فائلرز صنعتی و کمرشل گیس و بجلی صارفین پر 17 فیصد تک اضافی ٹیکس عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق نان فائلر کمرشل صارفین کے بلوں پر 5 سے17فیصداضافی ٹیکس عائد کیا جائے گا جبکہ ماہانہ 10ہزار روپے تک کے کمرشل صارفین کے بل پر 5 فیصد، ماہانہ 10 سے 20 ہزار روپے کے بل پر7 فیصداضافی ٹیکس اور بیس سے 30 ہزار روپے کے بل پر 10 فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا جائ ےگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ماہانہ 30 سے 40 ہزار روپے کے بل پر 12 فیصد اضافی ٹیکس جبکہ ماہانہ 40 سے 50 ہزار روپے بل پر 15 فیصد اور ماہانہ 50 ہزار روپے سے زیادہ کے بل پر17فیصد اضافی ٹیکس عائد ہوگا۔

اپوزیشن جماعتوں نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے صارفین پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کے اقدام کو ظلم قرار دیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کاہ کہ ’اب پانی سر سے اونچا ہوچکا، مہنگائی سے نجات چاہیے تو حکومت کو گھر بھیجنا ہوگا‘۔شہباز شریف نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بجلی کے بلوں پر پانچ سے 35 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس کے نفاذ کو عوام کے خلاف حکومتی معاشی دہشت گردی قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ’حکومت ملک میں خانہ جنگی کرانے پر تلی ہوئی ہے، ظلم کی حکومت کوجانا ہوگا، بدترین مہنگائی،پٹرول میں اضافے کے بعد بجلی کی قیمت بڑھانے کا ایک اور بم عوام پر پھینکا گیا‘۔واضح رہے حکومت نے بجلی بلوں میں 5 سے 35 فیصد تک ایڈوانس انکم ٹیکس عائد کرنے کا صدارتی آرڈیننس نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، صدارتی آرڈیننس کے تحت پروفیشنل شعبوں سے وابستہ نان فائلرز کے بجلی بلوں میں ایڈیشنل ٹیکس لاگو ہوگا، ماہانہ 10 ہزار روپے تک بجلی بل میں 5 فیصد اور ماہانہ 20 ہزار تک کے بجلی بل میں 10 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔
اسی طرح ماہانہ 20 سے 30 ہزار روپے تک کے بل پر15 فیصد اور 30 ہزار سے 40 ہزار تک کے بجلی بل پر20 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ صدارتی آرڈیننس کے تحت 40 ہزار سے 50 ہزار روپے تک کے بل میں 25 فیصد ایڈوانس ٹیکس ہوگا۔ ماہانہ 50 ہزار سے 75 ہزار کے بجلی بل پر 30 فیصد، 75 ہزار سے زائد کے بجلی بل پر 35 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔ مزید برآں حکومت نے نان فائلرز کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کیلئے آرڈیننس جاری کردیا ہے،صدر مملکت نے ٹیکس قوانین کے تیسرے ترمیمی آرڈیننس2021 پر دستخط کردیے ہیں۔

مشہور خبریں۔

یورینیم کی افزودگی کے لیے تل ابیب سے ریاض تک گرین لائٹ

🗓️ 1 اگست 2023سچ خبریں:اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر زچی ہانگبی نے پیر کے

امریکی پارلیمنٹ اسپیکر کا اس ملک کی ریپبلک پارٹی پر بہت بڑا الزام

🗓️ 15 جون 2021سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے اس ملک کی ریپبلک پارٹی

شہباز گل پر سیاہی پھینکنے کے معاملہ پر ندیم افضل کیجانب سے برہمی کا اظہار

🗓️ 16 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)قومی اسمبلی کے سابق رکن ندیم افضل چن نے گزشتہ

کیا صیہونی حکومت حزب اللہ کو شکست دے سکتی ہے؟ صیہونی جرنلوں کی زبانی

🗓️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: سابق صیہونی جنرلوں نے اعلان کیا ہے کہ تل ابیب

ممنوعہ فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے ایف آئی اے انکوائری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی

🗓️ 8 اکتوبر 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ممنوعہ فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے ایف آئی اے انکوائری اسلام

صیہونیوں کے بارے میں یہودیوں کا منفی نظریہ: اسرائیلی مورخ کا اعتراف

🗓️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونیت مخالف یہودی مورخ ایوی شلائم نے اعلان کیا ہے کہ

سوئزرلینڈ کا بھی روس کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان

🗓️ 10 اپریل 2022سچ خبریں:سوئزرلینڈ نے بھی امریکہ اور دیگر یورپی ممالک کی پیروی کرتے

کورونا کا قہر جاری، صورت حال کافی تشویناک ہونے لگی

🗓️ 16 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر جاری ہے ،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے