بانی پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار نہیں، مقتدرہ کو سیاسی شخصیات سے نہیں ملنا چاہئے۔ رانا ثناءاللہ

رانا ثناءاللہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ جس سیاسی جماعت کا طرز عمل ملکی مفاد میں نہیں اس کیساتھ ہم آہنگی کیسے ہوگی؟۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کیلئے سیاسی و عسکری قیادت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، معرکہ حق میں کامیابی نے عالمی سطح پر پاکستان کو نئی پہچان دی۔ انہوں نے کہا کہ ملک اور قوم کے ساتھ کوئی مخلص ہے تو آئیں ہمارے ساتھ ملکر بیٹھیں، وزیراعظم پہلے ہی میثاق استحکام کی دعوت دے چکے ہیں، مقتدرہ کو آئین اور قانون کے مطابق سیاسی شخصیات کے ساتھ نہیں ملنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی جمہوریت اور ڈائیلاگ پر نہیں، فساد پر یقین رکھتی ہے، بانی پی ٹی آئی تب تک اندر رہیں گے جب تک انارکی پھیلانے کو رد نہیں کر دیتے، ہم نے بانی پی ٹی آئی کو کئی بار مذاکرات کی دعوت دی مگر وہ تیار ہی نہیں۔ رانا ثناء کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے کیسز اور مقدمات کی وجہ سے قید میں ہیں، اگر بانی پی ٹی آئی کی ضمانت ہو جاتی ہے تو بسم اللہ آ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر اپنی مرضی سے مواد شائع ہوتا ہے، ان کے اکاؤنٹ پر جو مواد چھپتا ہے وہ ملک دشمن ہے، بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر کام ہو رہا ہے اور کارروائی ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ علی امین دہشتگردوں کو بھتہ دیئے بغیر گھر نہیں جا سکتے، دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے فوج اور دیگر سکیورٹی فورسز ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔

مشہور خبریں۔

یمن کے تعز پر سعودی اور عرب امارات کے درمیان جھڑپیں

?️ 26 فروری 2022سچ خبریں:  ایک سینئر فوجی اہلکار نے الاصلاح پارٹی کے طائز فوجی

منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم،حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستیں، فرد جرم ایک بار پھر مؤخر

?️ 7 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے و سابق

89 فیصد والدین بچوں کو مصروف رکھنے کیلئے گیجٹس دیتے ہیں، سروے

?️ 23 فروری 2025سچ خبریں: ایک نئے سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ 89 فیصد

پاکستان اپنی غلطیوں کی سزا بھگت رہا ہے:مریم نواز

?️ 23 جنوری 2021پاکستان اپنی غلطیوں کی سزا بھگت رہا ہے:مریم نواز لاہور(سچ خبریں) مسلم

محمد بن سلمان کے مشکل دن

?️ 1 جون 2022سچ خبریں:    ماڈرن ڈپلومیسی نے اپنی ایک رپورٹ میں سعودی عرب

کیا امریکہ مشرق وسطی سے نکلے گا؟

?️ 26 اگست 2023سچ خبریں: امریکی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ کے

جرمنی میں حقوق نسواں؛اس ملک کی خواتین کیا کہتی ہیں؟

?️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:تازہ ترین سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ زیادہ

سعودی عرب پر یمنی فوج کے حملے پر صیہونی حکومت کے وزیراعظم کا ردعمل

?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:  صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے یمنی عوام کے مسلسل محاصرے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے