?️
راولپنڈی (سچ خبریں) باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 12 خوارج کو ہلاک کردیا جب کہ دہشت گردوں کے دھماکے میں 11 اہلکار شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 16 فروری کو ضلع باجوڑ میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج نے دہشت گردانہ حملہ کیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں 12 خوارج جہنم واصل ہوگئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ حملہ آور چیک پوسٹ کی سکیورٹی توڑنا چاہتے تھے مگر منصوبہ ناکام بنا دیا گیا جس پر حملہ آوروں نے دھماکہ خیز گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں 11 سکیورٹی اہلکار جام شہادت نوش کر گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کے باعث قریبی رہائشی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں ایک کمسن بچی شہید جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے مزید خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت انسداد دہشتگردی مہم پوری رفتار سے جاری رکھی جائے گی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جوانوں اور شہریوں کی قربانیاں دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔


مشہور خبریں۔
سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں موجود ’بحریہ ٹاؤن کے 35 ارب روپے‘ قومی خزانے میں منتقل کرنے کا حکم
?️ 24 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ بحریہ
نومبر
اسلام آباد واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔ محسن نقوی
?️ 6 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ
فروری
امریکہ اور انگلستان کی تاریخ کی سب سے بڑی حماقت
?️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے ایک رکن نے کہا کہ
جنوری
درجنوں صیہونی آبادکاروں کا مسجد الاقصی پر حملہ
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:درجنوں صیہونی آبادکاروں نے آج اتوار کو مسجد الاقصی پر حملہ
فروری
سوڈانی عوام کی حالت زار
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: غذائی سلامتی کی نگراں تنظیم نے سوڈانی عوام کی صورتحال
اگست
پاک فوج کے سربراہ کے بیان سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں،حریت رہنما
?️ 3 مئی 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کل
مئی
عصری تقاضوں سے ہم آہنگی، وفاقی کابینہ نے اے آئی پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
?️ 31 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پالیسی
جولائی
Exclusive: Selena Gomez Reveals Why She Reconnected with Justin Bieber
?️ 5 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such