?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی 16 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کو بے نقاب کرنے کے لیے الیکشن کمیشن پاکستان سے رجوع کرے گی۔
چارسدہ کے ولی باغ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات میں ہونے والی دھاندلی اور ان کے ووٹ کی چوری کو بے نقاب کرنے کے لیے پورے حلقہ این اے 22 کو کھولا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم این اے 24 کے ضمنی انتخابات کے نتائج کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں، انہوں نے الزام لگایا کہ ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے لیے اساتذہ کے بجائے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تعینات کیا گیا۔
اے این پی رہنما نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں ہمارا مقابلہ صوبائی حکومت، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے تھا، انہوں نے الزام لگایا کہ ضمنی انتخابات کے نتائج میں ہیرا پھیری کے لیے سرکاری مشینری کا استعمال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وردگہ کے پولنگ اسٹیشن پر عمران خان کے 109 ووٹ بڑھ کر ایک ہزار 90 ہو گئے جب کہ اے این پی کے 191 ووٹ کم ہو کر 141 ہو گئے۔
ایمل ولی نے انتخابی مہم کے دوران اور ووٹنگ کے دن پارٹی کارکنوں اور پولنگ ایجنٹس کے کردار کو سراہا، انہوں نے کہا کہ اے این پی کو دوبارہ منظم کریں گے اور کمزوریوں کو دور کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی پارٹی سیاست میں موثر کردار کے لیے خواتین کو بااختیار بنائے گی۔
انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اسمبلیوں اور اقتدار تک پہنچنے کے بجائے پختونوں کی خدمت کرنا چاہتی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم خدائی خدمتگار باچا خان کے پیروکار ہیں اور ان کے امن مشن کو جاری رکھیں گے۔ اے این پی رہنما نے کہا کہ وہ پختونوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور اس پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن ضمنی انتخابات میں ان کی جیت کا جشن منا رہے تھے جب کہ کے سربراہ کو سند یافتہ چور قرار دے دیا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ ’الیکشن کمیشن نے انہیں توشہ خانہ ریفرنس میں نااہل قرار دیا۔
ایمل ولی خان نے کہا کہ پختونوں کی سرزمین عمران خان کے حوالے کردی گئی اور وہ گزشتہ 9 سال سے اس پر حکومت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بااختیارات لوگ ان کی پشت پر ہیں، انہوں نے کہا کہ اے این پی امیدوار ہر الیکشن میں دہشت گردوں کا سامنا کرتے ہیں، اے این پی کو الیکشن لڑنے کے لیے کبھی کھلا میدان نہیں دیا گیا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ اور یورپ غزہ کے لوگوں کے قتل عام میں شریک
?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ میں جمہوریہ آئرلینڈ کے نمائندے مک والیس نے آج
نومبر
وزیر اعلی بلوچستان کے استعفے کی خبر کی تردید کر دی ہے
?️ 23 اکتوبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت نے وزیراعلیٰ جام
اکتوبر
عراقی پارلیمنٹ غیر ملکی دباؤ کے باوجود حشد الشعبی قانون کی منظوری کے لیے تیار
?️ 19 اگست 2025عراقی پارلیمنٹ غیر ملکی دباؤ کے باوجود حشد الشعبی قانون کی منظوری
اگست
بھارت میں کورونا وائرس کی شدید لہر، ایک ہی دن میں ہزاروں کیسز سامنے آگئے
?️ 18 مارچ 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں ایک بار پھر کورونا وائرس کی
مارچ
مشرق وسطی میں اپنی موجودگی کم کرنے کے لئے نئی امریکی پالیسی
?️ 20 جولائی 2021سچ خبریں:حالیہ ہفتوں میں افغانستان سمیت خطے کے ممالک میں پیش آنے
جولائی
واشنگٹن لوگوں کو غریب بنا کر امیر بنتا ہے: امریکی ماہر عمرانیات
?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:امریکہ کے مالیاتی ادارے اور جاگیردار، کم آمدنی والے گھرانوں سے
مئی
غزہ میں جنگ بندی کیوں نہیں ہو رہی؟ روس کی زبانی
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے جنگ بندی کے
دسمبر
ٹرمپ کا نیتن یاہو پر دباؤ؛امریکی میڈیا کا دعویٰ
?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں:امریکی میڈیا کے مطابق، صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو پر غزہ
ستمبر