ایوب خان سے لے کر آج تک احتساب ہماری ترجیح نہیں،عارف علوی

?️

لاہور: (سچ خبریں) سابق صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ایوب خان سے لے کر آج تک احتساب ہماری ترجیح نہیں، میں تو ہمت ہار گیا ہوں، احتساب کرنا پاکستان میں ممکن نہیں، لوگوں کو یقین ہے پاکستان میں انصاف نہیں ہو گا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے مزید کہا کہ رجیم چینج سے پاکستان کو اربوں کھربوں کا نقصان ہوا۔

مذاکرات ہوں گے تو گھر کے مالک سے ہوں گے۔ ہم سب کو مل کر پاکستان کیلئے آگے آنا ہوگا۔سیاسی تناﺅ کو کم کرنے کیلئے مذاکرات کی سنجیدگی سے کوششیں کرنی چاہیں۔پاکستان واحد ملک ہے جس میں عوام اتنی تعداد میں ایک لیڈر سے محبت کرتے ہیں۔ سارا ایلیٹ اس کے خلاف ہے کہ کوئی احتساب یا تحقیقات ہوں۔ سائفر کیس کا فیصلہ مناسب آیا، بلاوجہ کا کیس بنایا ہوا تھا، سائفر جب آتا ہے تو وزیرِ اعظم طے کرتا ہے عوام کو آگاہی دینی ہے یا نہیں۔

بے بنیادسیاسی مقدمات بنانے کا یہی انجام ہوتا ہے ۔بانی پی ٹی آئی عمران خان پر بنائے گئے تمام مقدمات بوگس ثابت ہوئے ہیں ۔ملک میں افراتفری کا ماحول ہے ایسے میں ہمارے مقامی تاجر بیرون ملک جا رہے جب ایسے حالات ہوں گے تو پھر ملک میں سرمایہ کاری کیلئے کون آئیگا۔حالات کا سنجیدگی سے ادراک ضروری ہے ۔سیاسی کشیدگی کم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں سرمایہ کار ی کیلئے ساز گار حالات پیدا کئے جا سکیں ۔

ایسے لوگوں کو خوش آمدید کہیں گے جو پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے۔سابق صدر کا گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ اس وقت حالات یہ ہیں کہ 2 کروڑ 62 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیںکسی کو اس بات کی فکر یا پرواہ ہی نہیں ۔ وہ آپ کے بچے تو باہر نہیںبلکہ غریبوں کے بچے باہر ہیںاس ایشو پر ہمیں سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔میڈیا پر جو اصل ایشو اس پر بات نہیں ہوتی۔

مشہور خبریں۔

شام کے خلاف ترکی کی ایک بار پھر جارحیت،عوام کا کیا قصور؟

?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: شام پر ترک فوج کے نئے حملے اور اس ملک

فواد چوہدری نے پاکستان میں کورونا وائرس کا ذمہ دار مودی  حکومت کو ٹھہرایا

?️ 31 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پاکستان میں ایک

روس کا اسرائیل سے صحافیوں کے قتل عام بند کرنے کا مطالبہ

?️ 29 مارچ 2026سچ خبریں: روس کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا

اسرائیلی ریزرو فورسز کی نفسیاتی علاج کی درخواستوں میں 1,000 فیصد اضافہ

?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کی ریزرو فورسز کے مینٹل ہیلتھ یونٹ کے

امریکہ کو کس نے ایران کے ساتھ مذاکرات پر مجبور کیا:عراقی تجزیہ کار

?️ 14 اپریل 2025 سچ خبریں:عراق کے سیاسی امور کے تجزیہ کار نے ایران اور

نواز شریف کی زیرِقیادت مسلم لیگ (ن) کا اتحادیوں کو راضی کرنے کا فیصلہ

?️ 23 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) نے سیاسی درجہ حرارت کو کم

دو دہائیوں کی سوشلسٹ حکمرانی کا خاتمہ؛ بولیویا کا نیا صدر کون ہے؟

?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں: بولیوی کے عوام نے سنہ 2025 کے صدارتی انتخابات کے

سعودی حکام کی ملکی اور غیر ملکی مخالفین کے خلاف کاروائیاں

?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی تحریک آزادی کی قیادت کے ایک رکن نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے