ایم کیو ایم اور بی اے پی کو منانے کی کوششیں تیز

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) اتحادیوں نے موجودہ حکومت سے بھی گلے شکوے شروع کردئیے، ایم کیو ایم اور بی اے پی کی طرف سے موجودہ حکومت کے متعلق شکایات سامنے آنے لگیں،

میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اتحادی جماعت ایم کیو ایم اور بی اے پی کو منانے کی کوششیں تیز کردی گئی ہیں،وزیراعظم کی جانب سے ایم کیو ایم اور بی اے پی کے قائدین سے رابطے کئےگئے،ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کرنے کا مطالبہ کردیا،ایم کیو ایم نے جواب میں کہاکہ تحریری معاہدے پر عملدرآمد نہیں ہوتا تو ہم اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں،اس سے پہلے خالد مگسی کی ترقیاتی منصوبوں کی شکایت پر خبر سامنے آئی تھی کہ آصف زرداری اتحادیوں کے معاملات حل کرانے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹس کے مطابق آصف زرداری اتحادیوں کے معاملات حل کرانے کیلئے وزیراعظم سے خصو صی ملاقات کریں گے،یاد رہے کہ آصف زردری کا دورہ اسلا م آباد اسی ہفتے شیڈول ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی نے شکو ہ کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کا مقصد کچھ اور تھا لیکن اب کچھ اور نظر آ رہا ہے،اب بات کرتے ہیں تو منہ دوسری طرف کرلیتے ہیں،ہم توسمجھ رہے تھے تبدیلی نظرآئے گی،خالد مگسی نے کہا کہ سوکھا اخلاق ہی دکھادیں،ہماری پارٹی کی بھی شکایات ہے،ہمیں آن بورڈ ہی نہیں لیتے،شکایتوں کوٹھیک کرلیں ابھی بھی وقت ہے اپنے رویوں کو درست کر لیں، ورنہ چپ کرکے بیٹھے ہیں،قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور گوادر سے آزاد رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی ایک دوسرے سے تلخ کلامی ہوئی

مشہور خبریں۔

ریاض-واشنگٹن کے درمیان نئےدفاعی معاہدے

?️ 11 جون 2024سچ خبریں: بائیڈن حکومت ارستان کے ساتھ اپنا دفاعی معاہدہ مکمل کر رہی

شوبز میں آنے سے قبل ایئر ہوسٹس تھی، ازیکا ڈینیئل

?️ 6 اکتوبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل ازیکا ڈینیئل نے

بائیڈن نے روس کو اکسایا

?️ 22 جون 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت

فلسطین کے حامی غیر ملکی طلبہ کا اخراج کرنے کی پالیسی غیرقانونی: امریکی عدالت

?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی کو غیرقانونی قرار دیتے

ہولوکاسٹ امارات کے اسکولوں میں داخل

?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ

مریم نواز عوام کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف عمل رہتی ہیں۔ گورنر پنجاب

?️ 28 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ

بجلی ایک روپیہ 25 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

?️ 11 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے