ایل این جی کی خریداری میں ملوث سرکاری ادارے 24 گھنٹوں میں اپنی رپورٹ شائع کریں

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی خریداری کے لیے چند اصلاحی اقدامات اٹھاٹے ہوئے دو اداروں پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کو حکم دیا ہے کہ وہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے بولی کے نتائج بروقت عوام کے سامنے لائیں  وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے ایل این جی کی خریداری میں ملوث دونوں سرکاری اداروں کو حکم دیا ہے کہ وہ خریداری کے فیصلوں کے نتائج 24 گھنٹوں میں اپنی، اپنی ویب سائٹس پر شائع کریں۔

دو علیحدہ خطوط میں وفاقی وزیر نے دونوں اداروں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز (بی او ڈیز) کے چیئرمین سے کہا کہ شفافیت کو بڑھانے اور خریداری کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے آر ایل این جی(ریگیسفائیڈ ایل این جی) کے اسپاٹ کارگوز کی خریداری کے معاملے میں وہ خود مشاورت اور فیصلہ کریں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہدایات دینے کا مقصد یہ ہے کہ مذکورہ اداروں کے بی او ڈیز اس طرح کے اہم معاملات میں پیشہ ورانہ نگرانی کو یقینی بنائیں، ساتھ ہی بروقت خریداری سے متعلق معلومات کا اجرا یقینی بنایا جائے جو مارکیٹ کی بہتر کارکردگی کو یقینی بنانے کے ساتھ عوامی سطح پر معلومات سامنے لانے کے لیے ضروری ہے۔

حماد اظہر نے ٹوئٹر کے ذریعے جاری کردہ پیغام میں مزید کہا کہ انہوں نے پی ایس او اور پی پی ایل کے بی او ڈیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ بولیاں قبول اور مسترد کرنے سے متعلق خود بروقت مشاورت اور فیصلہ کریں اور ان کی جانب سے جو بھی فیصلہ کیا جائے وہ ویب سائٹس پر شائع کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آر ایل این جی کی اسپاٹ خریداری کا عمل پہلے ہی مسابقتی بولی اور ٹینڈرز کے ذریعے ہوتا ہے اور اب شفافیت سے متعلق اقدامات کا مقصد قیاس آرائیوں اور غلط خبروں کو ختم کرنا ہے۔

یہ فیصلہ آر ایل این جی خریداری کے عمل سے متعلق بولی کے نتائج اور دونوں کمپنیوں کی جانب سے مہنگی ترین خریداری پر عوامی تنقید پر وزرا کی بات چیت کے بعد کیا گیا، اس دوران بولی کے نتائج منظر عام پر نہ لانے کا معاملہ بھی زیر بحث رہا جس میں اسپاٹ اور ایل این جی درآمد کرنے کے طویل مدتی معاہدوں کا موازنہ بھی شامل ہے۔

اس کے نتیجے میں دیگر چیزوں کے ساتھ خریداری کے مکمل نتائج ظاہر نہ کرنے کی وجہ سے آر ایل این جی کی قیمت فروخت کا گزٹ نوٹی فکیشن واپس لے لیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

ریاض اور صیہونی حکومت کے تعلقات کا فلسطینی ریاست کی تشکیل پر کوئی اثر نہیں

?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں:عبدالرحمن الراشد نے بتایا کہ سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ

پیٹرول کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

?️ 14 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی

سید حسن نصر اللہ کی تقریر بیماری کے باعث منسوخ

?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں:      لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان جاری

ہیگ ٹریبونل کا فیصلہ قانون کی حکمرانی کے لیے فیصلہ کن فتح 

?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں:اس ملک کی حکومت نے اس بات پر زور دیا کہ

ہیرس اور ٹرمپ میں سے اسرائیل کے لیے کون سا بہتر ہے؟

?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں: ایک مضمون میں جو ہفتے کے روز Davar کی ویب

اسرائیل کئی محاذوں پر لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتا : سینیئر صہیونی افسر

?️ 9 نومبر 2021سچ خبریں : اسی وقت جب صیہونی حکومت نے ایک مکمل جنگ

بن سلمان کے فیسنی منصوبے عالمی سطح پر ان کے مذاق کا باعث

?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:محمد بن سلمان کے فینسی پروجیکٹس اور پروپیگنڈے نے ثابت کیا

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی پیشکش کی خبر غلط تھی۔ بیرسٹر گوہر

?️ 28 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے