?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ایف بی آر حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مالی سال کے اختتام پر کل محصولات کا حجم 4700 ارب سے تجاوز کر گیا۔ ایف بی آر نے تاریخ رقم کرتے ہوئے گزشتہ سال کے مقابلے میں 700 ارب روپے سے زائد اکٹھے کر لیے۔
گزشتہ سال ایف بی آر نے 3997 ارب روپے اکٹھے کیے تھے، جبکہ 30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال تک ایف بی آر 4725 ارب روپے اکٹھے کرنے میں کامیاب رہا۔ یوں ایک سال کے دوران ٹیکس محصولات میں 18 عشاریہ 2 فیصد اضافہ ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ ٹیکس محصولات میں ریکارڈ اضافے کے علاوہ ترسیلات زر اور ایکسپورٹس کے حجم میں بھی اضافے کا امکان ہے۔
مالی سال 2020 کے آخری ماہ جون کے دوران ترسیلات زر اور ایکسپورٹس کی مد میں حاصل ہونے والے زرمبادلہ کی تفصیلات آئندہ چند روز میں سامنے آئیں گی۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق جولائی تااپریل ترسیلات زر29فیصد اضافے سے 26.7 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ ملکی برآمدات10.3فیصد اضافے سے 23.1ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ جبکہ امکان ہے کہ مالی سال 2020 کے دوران ترسیلات زر کا کل حجم 29 ارب ڈالرز جبکہ ایکسپورٹس کا حجم 25 ارب ڈالرز رہے گا۔ یوں پاکستان اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک مالی سال کے دوران 50 ارب ڈالرز سے زائد زرمبادلہ حاصل کرلے گا، اسی باعث پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ برسوں بعد پہلی مرتبہ کسی مالی سال کے اختتام پر سر پلس میں ہو گا۔
دوسری جانب وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق بیرونی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پورٹ فولیوسرمایہ کاری مثبت رجحان کے ساتھ1.75ارب ڈالرتک پہنچیں، براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 107فیصد اضافے سے 3.92ارب ڈالر جبکہ مجموعی زرمبادلہ ذخائر 23 ارب ڈالرز سے زائد کی سطح پر ہیں۔


مشہور خبریں۔
کورونا کیسز میں کمی کے بعد اموات میں بھی کمی
?️ 2 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت
اکتوبر
بلوچستان: نوشکی کی سرحد پر پاکستانی اور افغان فورسز کے درمیان مسلح تصادم
?️ 7 اکتوبر 2024 نوشکی: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع نوشکی کی سرحد پر اتوار کو
اکتوبر
نتن یاہو ٹرمپ کے سامنے تسلیم ہو چکے ہیں:صہیونی وزیر خزانہ
?️ 26 اکتوبر 2025 نتن یاہو ٹرمپ کے سامنے تسلیم ہو چکے ہیں:صہیونی وزیر خزانہ اسرائیل
اکتوبر
امریکہ نے قطر کی طرف سے عطیہ کردہ لگژری طیارہ باضابطہ طور پر قبول کر لیا
?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: ایک امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ نے ملکی وزارت دفاع کے
مئی
مسٹر آرا؛واشنگٹن کی سڑکوں پر بن سلمان کا لقب
?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی ولی عہد کی تصاویر والے متعدد ٹرکوں نے وائٹ ہاؤس،
دسمبر
غزہ کے حالات ناگفتہ بہ
?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے وحشیانہ
اکتوبر
امریکہ چین کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے میں ایماندار نہیں: چینی میڈیا
?️ 6 فروری 2023سچ خبریں:انتھونی بلنکن نے جمعے کے روز اپنا چین کا دورہ ملتوی
فروری
مقبوضہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے
?️ 27 مارچ 2023المیادین نیٹ ورک نے اپنی ایک رپورٹ میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن
مارچ