?️
تہران: (سچ خبریں) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی کم کرانے میں تعاون کی پیشکش کردی۔
ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، اس دوران پاک-ایران تعلقات اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
محسن نقوی نے ایران کے صدر کو پاک-افغان بارڈر کے حوالے سے بریفنگ دی، ایرانی صدر نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی ختم کرانے کے حوالے سے برادرانہ کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔
محسن نقوی نے ایرانی صدر سے تعاون کی پیشکش پر اظہار تشکر کیا اور وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا، کہا کہ ایران اور پاکستان علاقائی امن اور استحکام کے شراکت دار ہیں۔
اس موقع پر صدر پزشکیان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور کسی بھی تنازع سے بچنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، ایران اپنے بھائی کے بے پایاں تعاون کو فراموش نہیں کر سکتا۔
صدر مسعود پزشکیان نے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے پاس تعاون کو فروغ دینے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔
اس سے قبل، وفاقی وزیر داخلہ نے سپریم نیشنل سیکیورٹی ونسل کے سیکریٹری علی اردشیر لاریجانی اور ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے الگ الگ ملاقاتیں کی، اس دوران پاک-ایران تعلقات اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل آفس آمد پر سیکرٹری علی اردشیر لاریجانی نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔
ملاقات میں پاک-ایران تعلقات اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، انسداد دہشتگردی، انسداد منشیات اور بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ نے داخلی سکیورٹی کے امور پر باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جب کہ ملاقات میں باہمی تعاون کے لئے مشترکہ روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
وزیر داخلہ نے ای سی او وزارتی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر ایرانی ہم منصب سکندر مومنی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رکن ممالک کے لئے یہ وزارتی کانفرنس دوررس نتائج کی حامل ہو گی، داخلی سلامتی سے متعلق امور پر ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی کو پاکستان کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی سمیت انسداد منشیات کے لئے ایران کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔
سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل ایران نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت خوش آئند ہے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے ای سی او وزارتی کانفرنس میں شرکت پرپاکستانی ہم منصب محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جلد اپنے بھائی سے ملنے اسلام آباد آوں گا۔
اس موقع پر ایرانی ٹی وی سے گفتگو میں وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اختلافات تو گھروں میں بھی ہوتے ہیں، برادر ملکوں کی طرح انہیں مذاکرات کے ذریعے حل کرلیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب کی اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے لیے بڑی شرطیں
?️ 10 اگست 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے قابض حکومت کے ساتھ سعودی عرب کے معمول
اگست
آئینی بینچز 14 نومبر سے سماعت کا آغاز کریں گے،کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ
?️ 12 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں آئینی بینچز کی کمیٹی نے
نومبر
صدر عارف علوی کا عمران خان سے رابطہ
?️ 14 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے
فروری
ممنوع فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی کو جواب کیلئے مزید ایک ماہ کی مہلت
?️ 7 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی
جون
سانحہ 9 مئی کیس: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بچھر کو 10 سال قید کی سزا
?️ 22 جولائی 2025سرگودھا: (سچ خبریں) انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا نے 9 مئی 2023 کو
جولائی
آرمی چیف سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
?️ 19 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی عرب
اپریل
حکومت سندھ کی شہریوں کے فوجی ٹرائل سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل
?️ 17 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) حکومت سندھ نے پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے تحت
نومبر
مسجد الاقصی کے خلاف صیہونی جارحیت پر عرب لیگ کا ردعمل
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں:عرب لیگ نے القدس اور مسجد اقصیٰ پر صیہونی حکومت کے
اگست