🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے پیٹرول ساڑھے6 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہو سکتا ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل پٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی پر انحصار کرے گا، وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے کرے گی۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہو سکتا ہے جبکہ فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپے تک اضافے کا امکان ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل پٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی پر انحصار کرے گا۔۔اس وقت ایک لیٹر پٹرول پر لیوی ایک روپے 62 پیسے ہے۔
جبکہ ایک لیٹر ڈیزل پر لیوی پانچ روپے 14 پیسے ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کی وجوہات 26 اکتوبر تک ڈالر اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے کرے گی۔یہاں واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔
چیئرمین اوگرا مسرور خان نے کہا تھا کہ آئندہ 5 ماہ تک ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں گی۔اسلام آباد میں سینیٹر رانا مقبول احمد کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس ہوا۔ کمیٹی نے ارکان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر اظہار تشویش کیا۔ کمیٹی نے قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار اوگرا کو قرار دیدیا۔
کمیٹی چیئرمین اور دیگر ارکان نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کم قیمت پر منگوا کر مہنگی فروخت ہو رہی ہیں، ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ موجود ہے تو اس کی قیمت کیوں بڑھائی گئی، ملک میں بائیس دن کی پیٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے تو مہینے میں دو مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کیوں بڑھیں، پوری قوم رل گئی، ملک میں احتجاج ہو رہا ہے۔
حکومت اور عوام رل گے اور کمپنیاں کھلے عام لوٹ رہی ہیں، جب قیمت گرتی ہے تو کمپنیاں پیٹرول بحران کھڑا کر دیتی ہیں، اوگرا مافیاز کا سہولت کار بنا بیٹھا ہے۔چیئرمین اوگرا مسرور خان نے کمیٹی کو بتایا کہ حکومت پاکستان کے پاس تیل کا کوئی ذخیرہ نہیں، یہ او ایم سیز کا ہے، مارچ تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا کمی کا امکان نہیں، آئندہ 5 ماہ تک ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں گی، مارچ کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوں گی، بندرگاہ پر ڈیزل 109 روپے فی لیٹر پڑتا ہے، فی لیٹر ڈیزل پر دیگر اخراجات اور ٹیکسز 25 روپے ہیں۔
قائمہ کمیٹی نے چیرمین اوگرا کی بریفنگ مسترد کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں کمپنیوں کا مارجن اور پیٹرول ڈیزل پر فی لیٹر اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں، کمیٹی ارکان کا کہنا تھا کہ جب کھپت زیادہ ہے تو پیٹرولیم مصنوعات پر مارجن کم کریں، پیسوں کو کوئی نہیں پوچھتا مارجن روپوں میں لیا جاتا ہے۔
مشہور خبریں۔
شعیب اختر نے سوانح حیات پر مبنی فلم سے راہیں جدا کرلیں
🗓️ 22 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی کرکٹ کے سابق کھلاڑی اور فاسٹ باؤلر
جنوری
ایران فردو میں 60 فیصد تک یورینیم اضافہ کر رہا ہے: رائٹرز
🗓️ 3 فروری 2023سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی
فروری
درجنوں صیہونی آبادکاروں کا مسجد الاقصی پر حملہ
🗓️ 6 فروری 2022سچ خبریں:درجنوں صیہونی آبادکاروں نے آج اتوار کو مسجد الاقصی پر حملہ
فروری
امریکی پابندیوں سے معصوم لوگوں کو نقصان پہنچا: چین
🗓️ 11 مئی 2022سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے منگل کی سہ پہر
مئی
امریکہ اور یورپ پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا: سعودی اخبار
🗓️ 27 فروری 2022سچ خبریں: سعودی اخبار الشرق الاوسط نے روس اور یوکرین کے درمیان
فروری
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 5 سابق نیوی افسران کی سزائے موت پر عملدرآمد سے روک دیا
🗓️ 4 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 5 سابق نیوی افسران
جون
سعودی عرب اور پانچ عرب ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں
🗓️ 7 جون 2021سچ خبریں:سعودی میڈیا نے اتوار کے روز اطلاع دی ہے کہ اس
جون
اردگان کے نئے ترکی پر زور دینے کی کیا وجوہات ہیں؟
🗓️ 27 فروری 2025سچ خبریں: بظاہر ترکی کی حکمران جماعت کے سربراہ رجب طیب اردگان
فروری