?️
پنجاب(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کے ساتھ ہونے والی تلخ کلامی پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ جن خواتین کو گرمی برداشت کرنے کا حوصلہ نہیں ہو انہیں فیلڈ میں نہیں آنا چاہیے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز رمضان بازار میں ہونے والے واقعے پر میڈیا میں آنے سے قبل عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے رائے طلب کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ نے رمضان بازاروں میں افرا تفری، ناقص اشیائے خورونوش کی فراہمی اور عوام کی سہولت کے بجائے استحصال کا نوٹس لیا اور واقعے کی خود انکوائری کا فیصلہ کیا ہے اور رپورٹ طلب کرلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے میں رمضان بازاروں میں لائن میں لگا کر چینی کی فروخت پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت 20 روپے فی کلو چینی پر سبسڈی دیتے ہوئے عوام کو سستی چینی فراہم کر رہی ہے اور اگر وہاں روزے کے دوران لائنوں میں لگا کر ایک کلو چینی فراہم کی جائے تو یہ حکومت پالیسیوں کے خلاف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘عوام کے ٹیکس سے تنخواہ لینے والا ہر شخص عوام کے سامنے جوابدہ ہے اور عوام کے حقوق کے تحفظ کا ضامن ہے’۔
انہوں نے کہا کہ چند میڈیا نے واقعے کو نیا رخ دیا اور کہا کہ پروٹوکول نہ ملنے کی وجہ سے میں نے غصہ کیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ‘کسی بھی خاتون کو مشکل کام کرنا ہو اسے فیلڈ میں جانے کے لیے خود کو تیار کرنا چاہیے، جو ٹھنڈے کمروں سے باہر آکر گرمی برداشت کرنے کا حوصلہ نہ رکھتا ہو اسے عوامی شعبے میں نہیں آنا چاہیے اور آسان راستے اختیار کرنے چاہئیں’۔
ان کا کہنا تھا کہ نامی گرامی شاہی خاندان کے درباریوں کا چینی کی لائنوں سے کوئی لینا دینا نہیں تاہم وہ بھی اس میں کود پڑے۔
انہوں نے کہا کہ ‘کل رمضان بازار میں بد انتظامی کی صورتحال دیکھنے کو ملی تھی، وہاں بیوروکریسی، افسر شاہی کے حوالے سے ایک بیانیہ بنایا گیا اور چیف سیکریٹری کو حقائق مسخ کرکے بتائے گئے اور جس طرح کا رویہ اختیار کیا گیا اس سے پہلے کئی بازاروں اور یوٹیلٹی اسٹورز کا دورہ کیا کہیں ایسا رویہ دیکھنے کو نہیں ملا تھا’۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ‘اس حوالے سے ایک شاہی خاندان کی راجکماری نے اسے اپنی مرضی کا رنگ بھرا اور ایک ایسا منظرنامہ پیش کیا جس سے عوامی نمائندوں اور سرکاری افسران کے درمیان ٹکراؤ کی عکاسی کریں’۔
قبل ازیں انہوں نے پنجاب کابینہ کے اجلاس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صاحب کی قیادت میں اہم ترین اجلاس میں 32 تحصیلوں میں مستحق طبقے کے لیے 10 ہزار گھر تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 54 سائٹ پر تعمیر کیے جانے والا سستا گھر اسکیم میں ساڑھے 3 مرلے کے گھر تعمیر کیے جائیں گے جس سے 14 سے 30 ہزار آمدنی والے افراد مستفید ہوں گے جبکہ مکان کی قیمت 14 لاکھ 30 ہزار مقرر کی گئی ہے۔
گزشتہ روز ہونے والے واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فردوس عاشق اعوان ایک بچت بازار کا دورہ کرنے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف پر بھڑک اٹھی تھیں، وہ اس وقت تک سونیا صدف کو برا بھلا کہتی رہیں جب تک وہ جائے وقوع سے چلی نہ گئیں۔
اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ نے معاون خصوصی کو وضاحت دینے کی کوشش کی تھی لیکن فردوس عاشق اعوان نے ان کی ایک نہ سنی۔
سونیا صدف نے وضاحت دینے کی کوشش کی تھی کہ شدید گرمی کی وجہ سے پھلوں کی کوالٹی متاثر ہوئی لیکن فردوس عاشق نے آرام سے معاملہ نہیں نمٹایا بلکہ کہا کہ یہ آپ کے عملے کا فرض ہے کہ پھلوں کا معیار چیک کریں کیونکہ آپ کو اس کی تنخواہ دی جاتی ہے۔ویڈیو میں فردوس عاشق اعوان کو کہتے ہوئے سنا گیا کہ ‘ آپ کی حرکتیں ہی نہیں ہیں اے سی(اسسٹنٹ کمشنر) والی’۔
فردوس عاشق اعوان نے نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ جس نے آپ کو اے سی لگایا ہے ہم اس سے پوچھتے ہیں، جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر وہاں سے چلی گئیں اور فردوس عاشق اعوان اس کے بعد بھی بولتی رہیں۔
مشہور خبریں۔
عمران خان اپنے ہی لوگوں کی سیاست کی وجہ سے جیل میں ہیں۔ شرجیل میمن
?️ 3 جولائی 2025کراچی (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا
جولائی
امریکہ نے ایران پر حملہ کیوں کیا؟
?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:امریکی حملہ ایران کی جوہری تنصیبات پر ایک ناکام اور
جون
مصر کے صحرائے سینا کے لیے صیہونی حکومت کا نقشہ
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: ممتاز مصری نژاد امریکی تجزیہ کار، محقق اور مصنف ڈاکٹر سام
مئی
خواجہ آصف کی وزیر اعظم کے دورے کے حوالے سے پریس بریفنگ
?️ 17 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے
ستمبر
لبنانی حکومت نے دیوالیہ ہونے کا اعلان کیا
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں: لبنان کے نائب وزیر اعظم سعد الشامی نے ایک ٹیلی
اپریل
بلوچستان: اغوا کے بعد پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 مسافروں سمیت 11 افراد قتل
?️ 13 اپریل 2024نوشکی: (سچ خبریں) صوبہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم افراد کی
اپریل
آرمی چیف کی صدر اور وزیراعظم سے الوداعی ملاقاتیں
?️ 28 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر
نومبر
نواز اور زرداری مل کر اسٹیبلشمنٹ کو ہمارے خلاف کرنے کی کوشش کررہے ہیں، عمران خان
?️ 1 نومبر 2022گوجرنوالہ: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا
نومبر