?️
لاہور (سچ خبریں) سینیٹ انتخابات پر تجزیہ کرتے ہوئے سینئر صحافی سلیم صافی نے کہا کہ اگر سینیٹ انتخابات میں دھاندلی نہ ہوئی تو یوسف رضا گیلانی کی جیت پکی ہے انہوں نے کہا کہ اگر اوپن بیلٹ نہ ہوا تو یوسف رضا گیلانی صاحب ہر حال میں انتخابات میں کامیاب ہوں گے۔
سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے دعویٰ کیا ہے کہ خفیہ بیلٹنگ ہوئی اور خفیہ ہاتھ نہ ہوا تو یوسف رضا گیلانی صاحب کی جیت پکی ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا ہے کہ اگر سینیٹ انتخابات میں صرف سیاسی طاقتوں کا مقابلہ ہوا اور اوپن بیلٹنگ نہ ہوئی تو، گیلانی صاحب کو فائدہ ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ ایک معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، جبکہ اگر خفیہ بیلٹ سے ووٹنگ ہوئی تو گیلانی صاحب کی جیت یقینی ہوگی ۔ اگر ماضی میں جس طرح انتخابات ہوتے رہے، اس روایت کو دوہرایا گیا تو ایک کے بجائے دس یوسف رضا گیلانی بھی آ جائیں تو انتخابات نہیں جیت سکتے ۔ اس کے علاوہ اگر اوپن بیلٹنگ ہوئی تو ان کی جیت کا امکان نہ ہونے کے برابر ہوگا ۔
اس کے باوجود اگر یوسف رضا گیلانی جیت گئے تو پھر یہ وزیراعظم عمران خان کیلئے واضح پیغام ہوگا کہ اب ان سے ہاتھ اٹھالیا گیا ۔اور پھر شاید یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ بھی بن سکیں اور تحریک عدم اعتماد کی راہ بھی ہموار ہو سکے گی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ سب اوپن بیلٹنگ کے حامی ہیں، لیکن چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں اوپن بیلٹنگ نہ ہونے کا فیصلہ جواب طلب ہے ۔ اس لیے اوپن بیلٹ ہوا تو حکومت کے فائدے کی بات ہوگی ۔ پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کے رہنماؤں سے یوسف رضا گیلانی سے قریبی خاندانی تعلقات بھی ہیں اور اس بارے میں تمام لوگ جانتے ہیں ۔ جی ڈی اے کے رہنما پیرپگاڑا کے ساتھ بھی قریبی تعلقات ہیں ۔ اس کے علاوہ ان کے دور میں وفاقی وزیر رہنے والے کئی ایم این اے اور ایم پی ایز سے بھی دوسری جماعتوں میں ہونے کے باوجود اچھے تعلقات ہیں، اس لیے ان کو ووٹ ملنے کے امکانات زیادہ ہیں ۔


مشہور خبریں۔
کیا امریکہ غزہ میں جنگ روکنا چاہتا ہے؟
?️ 21 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینئر رکن نے
مارچ
جاسوس ڈرون مار گرائے جانے پر صہیونی میڈیا کا ردعمل
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک نے عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ کا حوالہ
اپریل
امریکی، قطری اسرائیلی اجلاس اور فلسطینی وفد پر حملے کے پسِ پردہ حقائق
?️ 13 دسمبر 2025 امریکی، قطری اسرائیلی اجلاس اور فلسطینی وفد پر حملے کے پسِ
دسمبر
اعظم خان نے خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
?️ 21 جنوری 2023پشاور: (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کے احکامات کے
جنوری
نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی، وزیر اعظم تین ناموں میں سے ایک کو منظوری دیں گے
?️ 14 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی
اکتوبر
ہم امریکہ سے کبھی آمنے سامنے بات نہیں کریں گے
?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں:شمالی کوریا کے رہنما کی بہن نے آج صبح سویرے امریکہ
نومبر
عراق میں7 ترک فوجی ہلاک
?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:عراقی کردستان کی پی کے کے پارٹی کا کہنا ہے کہ
مئی
اسلامی جمہوریہ ایران کی عمومی پالیسیاں تبدیل نہیں ہوں گی: اماراتی میڈیا
?️ 5 جولائی 2024سچ خبریں: ایران کے انتخابات کے بارے میں ایک رپورٹ میں اماراتی
جولائی