?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد میں ’امربالمروف‘ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ جی ڈی اے نے اصولوں کے مطابق اپنا فیصلہ کیا، ہمارا حکومت سے اتحاد اصولوں کی بنیاد پر ہے، اگر آج سسٹم کو ڈی ریل کیا گیا تو آنے والی کوئی حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرسکے گی، لوٹا کریسی کو نہ روکا تو پھر ملک انارکی کی طرف جائے گا، انارکی کا فائدہ پاکستان کے دشمنوں کو ہوگا۔
اسلام آباد میں ’امربالمروف‘ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فہمیدہ مرزا نے کہا کہ یہ ان کا کس قسم کا ضمیر ہے جو ان کی مرضی سے جاگتا ہے، ضمیر توبہت بدنام ہوگیا ہم اپنے اصولوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستانیو! اصول پر کھڑے ہونا آسان نہیں مشکل راستہ ہے، ہم ایوان میں حلف اٹھا کر آتے ہیں، اگر اچانک سے ضمیر بھائی جاگ اٹھے تو پاکستان، جمہوریت کا مستقبل کیا ہوگا، ہم نے پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا ہے، ملک میں لوٹا کریسی بند ہونی چاہیے، بی بی، میاں صاحب کی حکومت لوٹا کریسی کی وجہ سے جاتے دیکھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں 14سال سے ایک پارٹی کی حکمرانی ہے، سندھ کے لوگوں کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑ رکھا ہے، خدارا سندھ کو نظرانداز نہ کیا جائے، سندھ کے بہت برے حالات ہیں، سندھ کے حکمران سلیکٹڈ ہیں، نوجوان نسل کو نشے میں ڈالا جارہا ہے، اگرپنجاب، خیبر پختونخوا کے لوگوں کو صحت کارڈ مل سکتا ہے تو سندھ کے لوگوں کو کیوں نہیں؟ سندھ حکومت عوام کو صحت کارڈ دے، سندھ حکومت چودہ سالوں میں صاف پانی نہیں دے سکی، لگتا ہے تمام ادارے سندھ کو نظرانداز کر چکے ہیں، سندھ میں بار بار سلیکٹڈ حکومت لائی جاتی ہے۔


مشہور خبریں۔
سعودیوں نے یمن کے الجوف علاقے میں تیل کی تلاش کیوں روک دی؟
?️ 20 نومبر 2021سچ خبریں:بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ الجوف کے کئی علاقوں میں
نومبر
غزہ کی حیرت انگیز زمین
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سپاہیوں کا ایک مشہور قول ہے کہ غزہ
اکتوبر
وفاقی بجٹ کے بارے میں وزیر اعظم کا اہم اعتراف
?️ 26 جون 2024سچ خبریں: وزیراعظم شہباز شریف نے اعتراف کیا ہے کہ ہمیں عالمی
جون
امریکہ اور حماس کے خفیہ مذاکرات؛ اسرائیل کو کیوں نہیں بتایا گیا؟
?️ 14 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے حماس
مئی
نیتن یاہو اور امریکی حکام کے درمیان کیا چل رہا ہے؟
?️ 1 مارچ 2024سچ خبریں: بعض امریکی حکام نے اعلان کیا کہ اگر صیہونی حکومت
مارچ
اسرائیل نے ایران کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ؛نیتن یاہو کو جنگ بندی پر مجبور ہونا پڑا
?️ 24 جون 2025 سچ خبریں:صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایرانی حملوں کے بعد بالآخر
جون
برطانوی عوام کو اس سال سردی اور بھوک کا سامنا
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں:انگلینڈ کے سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اگر ان کے
اگست
القاعدہ مأرب میں کھلے عام ہم سے لڑی رہی ہے:یمنی نائب وزیر داخلہ
?️ 7 مارچ 2021سچ خبریں:یمن کے نائب وزیر داخلہ نے اس ملک کے صوبہ البیضا
مارچ