?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن سیاست کر رہی ہے اور اپوزیشن کو نازک موقع پر منفی سیاست زیب نہیں دیتی۔پی ڈی ایم کے مسترد شدہ عناصر کو ڈیرہ غازی خان کے غیور عوام نے بھی رد کر دیا، بھائی چارے اور یکجہتی کے وقت پی ڈی ایم قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اتحاد، بھائی چارے اور یکجہتی کے وقت پی ڈی ایم کی قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش ناقابل فہم ہے۔ قوم کا قیمتی وقت ضائع کرنے والوں کو ملک کا احساس ہے نہ عام آدمی کا۔انہوں نے کہا کہ جتنی جماعتیں اس اپوزیشن کے اتحاد میں ہیں، کاش وہ جلسے میں اتنے لوگ بھی جمع کرلیتں، بندگلی میں جلسہ ان کی پتلی سیاسی حالت زار پر مہرتصدیق ثبت کرتا ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ غیر فطری اتحاد کا چھوٹی سڑک پر مختصر سا جلسہ قوم نے دیکھا، پی ڈی ایم نے تسلسل کے ساتھ منفی سیاست کر کے اپنی رہی سہی ساکھ ختم کر لی، ان کا نہ پہلے کوئی مستقبل تھا نہ آئندہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، سب سے پہلے ہم سب کے لئے پاکستان کا مفاد مقدم ہے اور یہ مقدم رہے گا۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ پھر سے شروع
?️ 13 جون 2021سچ خبریں:موجودہ اسرائیلی وزیر اعظم نے کابینہ تشکیل دینے میں ناکامی کے
جون
اسرائیلی رزمایش ایران کے خوف سے، دفاعی نظام میں خطرناک خلا
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: معاریو اخبار نے بتایا کہ صہیونی حکومت کی فوجی مشق، جو
اگست
صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی شہید کا گھر تباہ
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں داخل ہونے
ستمبر
ارجنٹائن کا پاکستان سے 12 لڑاکا طیارے خریدینے کا فیصلہ
?️ 18 ستمبر 2021سچ خبریں:ارجنٹائن کی حکومت نے اپنی ہتھیاروں کی ضروریات کو پورا کرنے
ستمبر
یوکرین نے شام کے ساتھ تعلقات منقطع کئے
?️ 30 جون 2022سچ خبریں: یوکرین کی حکومت نے جمعرات کی صبح اعلان کیا کہ
جون
وزیراعظم نے آسان کاروبار ایکٹ کے حوالے سے قانون سازی شروع کرنے کی منظوری دے دی
?️ 14 جون 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے آسان کاروبار
جون
شبلی فراز کی نااہلی پر خالی سینیٹ نشست پر انتخابات کل ہوں گے، الیکشن کمیشن
?️ 29 اکتوبر 2025 پشاور: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ شبلی فراز
اکتوبر
تیونس کی عدالت نے مرزوقی کو 8 سال قید کی سزا سنائی
?️ 25 فروری 2024سچ خبریں:تیونس کی پہلی عدالت نے اس ملک کے سابق صدر منصف
فروری