?️
اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ موجودہ اپوزیشن عمران خان کے وزیر اعظم عمران خان کے لئے خود ہی راستے بناتی ہے انہوں نے کہا کہ اس اپوزیش سے عمران کوئی خطرہ نہیں ہے
وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب میں امن و امان کا مسئلہ ہے، حکومت پنجاب کی درخواست پر وزارت داخلہ نے پنجاب کے لیے آج رینجرز کی منظوری دے دی ہے البتہ فرسٹ لائن پولیس ہی ہو گی۔
انہوں نے مریم نواز کا نام لیے بغیر کہا کہ اب تو انہوں نے حفاظتی ضمانت کرا لی ہے لیکن لوگوں کو کہہ رہے ہیں کہ عدالت آؤ اور یہ 26 مارچ کی خفت مٹانے جا رہے ہیں، قوم دیکھ لے گی کہ ان کے ساتھ کتنے لوگ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ اپوزیشن عمران خان کے لیے بہتری کے راستے بناتی ہے اور موجودہ اپوزیشن عمران خان کے لیے ایک مہہلت اور سہولت کار تو ضرور ہے لیکن چیلنج نہیں ہے، ان میں اتنی سکت ہی نہیں ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اب یہ فیصلہ کرنا کہ لاہور کا خاندان سلیکٹڈ ہے یا لاڑکانہ خاندان سلیکٹڈ ہے، اپوزیشن لیڈر پیپلز پارٹی سے ہو گا یا مسلم لیگ(ن) سے یہ فیصلہ کرنا ہے لیکن مجھے فضل الرحمٰن صاحب کی حالت پر ترس آتا ہے کیونکہ ان کی سیاست خلا میں لٹک رہی ہے۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ لاہور میں 12 سے 14 فیصد کورونا ہو چکا ہے، حقیقی سیاستدان عوام کی ڈھال ہوتا ہے، عوام کو ڈھال نہیں بناتا، عوام کے لیے قربانی دیتا ہے، باہر سے بیٹھ کر کال دینے کے لیے امام خمینی ہونا ضروری ہے، وہ آپ نہیں ہیں اور نہ آپ ماؤزے تنگ ہیں، آپ مجھ سمیت اس پوری قوم کو بے وقوف بنا کر باہر گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ کہ یہ لاہور میں لانگ مارچ کرنے جا رہے ہیں لیکن دنیا کی سیاست میں ایسا کبھی نہیں سنا کہ عدالتوں پر یلغار کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی، اسلام آباد، پشاور اور لاہور ریڈ الرٹ پر ہیں، عام آدمی کی جان بھی اتنی ہی قیمتی ہے جتنی شیخ رشید کی ہے، یہ اپنی شو آف پاور عمران خان کو نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کو دکھانا چاہ رہے ہیں اور یہ چاہے جو کر لیں میرے خیال میں پیپلز پارٹی استعفے نہیں دے گی۔ان کا کہنا تھا کہ کویت کے ویزے 2011 سے بند ہیں جو جلد کھل جائیں گے اور قطر سے بھی مزدوروں کی ڈیمانڈ جلد آ جائے گی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) تو ٹائیں ٹائیں فش ہو چکی ہے، آپ نے دس گیارہ جماعتیں بنائی ہوئی ہیں اور یہاں بیٹھا کوئی صحافی اگر ان گیارہ جماعتوں کے نام بتا دے تو میں اسے 500 روپے نقد انعام دوں گا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ جتنے بھی کیسز ہیں وہ مسلم لیگ(ن) نے پیپلز پارٹی نے بنائے ہیں یا پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ(ن) پر بنائے ہیں، عمران خان نے تو ایک آدھ تڑکا ہی لگایا ہے، باقی سب ان لوگوں نے بنائے ہیں، جب تک آدمی مرتا نہیں ہے، کیس ختم نہیں ہوتا، حکومتیں آتی ہیں اور چلی جاتی ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکہ میں بجلی بحران کا خطرہ
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ میں مسائل کی ایک سیریز نے بجلی کی کمپنیوں
جولائی
راشد غنوشی کو 22 سال قید کی سزا
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: تیونس کی ایک عدالت نے اسلام پسند النہضہ تحریک کے
فروری
فوجی اڈوں سے ہتھیاروں کی چوری پر صیہونی حکومت کا متنازع اقدام
?️ 22 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹھکانوں سے ہتھیاروں اور گولہ بارود کی بڑھتی
دسمبر
ن لیگ ہمیشہ دھونس و دھاندلی کی سیاست کرتی آئی ہے، شبلی نواز
?️ 21 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نواز
فروری
کیا کنیسٹ میں نیتن یاہو کی اکثریت باقی رہے گی؟
?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کی غزہ کی پٹی کے خلاف جنگ کو اقتدار
نومبر
یوم القدس کے موقع پر صہیونی فوج کی چھٹی ریزرو بٹالین کی کال
?️ 28 اپریل 2022سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے آج صبح اعلان کیا کہ ریزرو فورسز
اپریل
مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی نوجوان کی شہادت پر اقوام متحدہ کا ردعمل
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (او سی
دسمبر
مغرب کا بنایا ہوا عفریت
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں: وینزویلا کے صدر کا کہنا ہے کہ آج اسرائیل کو
فروری