?️
راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پولیس کے شہداء کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا جس میں انہوں کہا کہ پولیس نے قرض کی ادائگی کے دوران بے شمار قربانیاں پیش کی ہیں، ملک میں امن واستحکام کےلئےپولیس کا کردار قابل فخر ہے۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے ،جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پولیس کے شہداء کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا پولیس نے فرض کی ادائیگی کےدوران بےپناہ قربانیاں دی ہیں ، ملک میں امن واستحکام کےلئےپولیس کاکردارقابل فخرہے، دہائیوں سےپولیس اہلکارجانفشانی سےاپنےفرائض انجام دےرہےہیں۔
دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یوم شہدائے پولیس پر شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بیان میں کہا پولیس کےشہدانےدہشت گردی کے خلاف جانوں کےنذرانےدیے، پوری قوم کوشہداکی لازوال قربانیوں پر فخر ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ شہداکی لازوال قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، شہدا کے خون کی بدولت، امن و آشتی کے دیپ روشن ہیں۔
اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سلامتی کے مسائل سے نمٹنے میں پولیس نے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا، دہشت گردی سے تحفظ کے لیے پولیس نے قابل فخر کردار ادا کیا ، پولیس کے ہزاروں بہادر افسروں اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، تمام شہداکو سلام عقیدت۔
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بھی یوم شہدائے پولیس پر پیغام میں جانوں کے نذرانے دینے والے پولیس کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا قوم کو اپنی پولیس کے شہداپر فخر ہے، دہشت گردی کےخاتمےمیں پولیس کا کردار تاریخی ہے اور قربانیاں بے مثال ہیں۔


مشہور خبریں۔
قاہرہ اور تل ابیب تعلقات میں دراڑ، کیا فوجی تصادم کا امکان زیادہ ہے؟
?️ 5 اکتوبر 2025قاہرہ اور تل ابیب تعلقات میں دراڑ، کیا فوجی تصادم کا امکان
اکتوبر
شام میں داعش کی واپسی؛ پہلا بڑا حملہ، سکیورٹی صورتحال مزید بگڑنے کا خدشہ
?️ 1 جون 2025 سچ خبریں:شام میں داعش کے زیرزمین گروہوں کی واپسی کا خطرہ
جون
ایران کے خلاف پابندیوں کا اس ملک کی سیاست پر کوئی اثر نہیں
?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے جمعرات کو اعتراف کیا کہ
مارچ
جرمن ایئر لائن کی ہڑتال کی کال ، وجہ؟
?️ 5 فروری 2024سچ خبریں: جرمن ایئر لائن Lufthansa بدھ کو ایک بڑے پیمانے پر
فروری
کمانڈرز ہر طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں
?️ 5 اگست 2021راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف نے سالانہ کمانڈنگ آفیسرز کانفرنس کے موقع
اگست
ایک مہینے میں صیہونیوں کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: فلسطینی مطالعاتی مرکز کی ماہانہ رپورٹ میں اعلام کیا گیا
اگست
گورنر نے لاہور ہائی کورٹ کے جج کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھیج دیا
?️ 5 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ وہ بطور گورنر لاہور ہائی کورٹ کے
مئی
صیہونیوں کا اپنے جاسوس کی لاش واپس لینے کے لیے شام سے خفیہ رابطہ
?️ 12 مئی 2025 سچ خبریں:صہیونی انٹیلیجنس اہلکار نے شام کے ساتھ جاری رابطوں کا
مئی