?️
اسلام آباد: (سچ خبریں)الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دے دیا۔پاکستان تحریک انصاف نے توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ فیصلے کی کاپی آتے ہی پٹیشن دائر کر دی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف آج ہی پٹیشن دائر کریں گے۔
خیال رہے الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنادیا۔الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 63 پی کے تحت نااہل قراردیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان کی نااہلی 5 رکنی کمیشن کا متفقہ فیصلہ ہے۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے غلط گوشوارے جمع کروائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان رکن قومی اسمبلی نہیں رہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی قومی اسمبلی کی سیٹ خالی قرار دیا گیا،الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔الیکشن کمیشن نے 19 ستمبر کو دلائل مکمل ہونے کے بعد عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عمران خان متعدد بار جلسوں اور پارٹی تقاریب میں خطاب کرتے ہوئے یہ بات دہرا چکے ہیں کہ پی ڈی ایم اور موجودہ حکومت انہیں توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے ذریعے تاحیات نااہل کروانا چاہتی ہے۔
عمران خان متعدد بار یہ بھی مطالبہ کرچکے ہیں کہ آصف زرداری اور نوازشریف کے خلاف بھی توشہ خانہ کیس ساتھ سنا جائے اور اس کا فیصلہ بھی ساتھ ہی جاری کیا جائے۔ عمران خان پر الزام ہے کہ انہوں نے توشہ خانہ سے قیمتی تحائف سستے داموں حاصل کر کے انہیں الیکشن کمیشن سے چھپایا، جس کی بنیاد پر اسپیکر نے ان سمیت پانچ اراکین کیخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف دائر توشہ خانہ ریفرنس پر فیصلہ 19ستمبر کو محفوظ کیا تھا۔سماعت کے دوران مسلم لیگ (ن) کے وکیل خالد اسحق نے مؤقف اپنایا تھا کہ ریفرنس میں سوال عمران خان کی جانب سے تحائف ظاہر نہ کرنے کا تھا اور عمران خان نے جواب میں تحائف کا حصول تسلیم کیا ہے اور یہ بھی تسلیم کیا کہ تحائف گوشواروں میں ظاہر نہیں کیے۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر کیا جانے والا توشہ خانہ ریفرنس حکمراں اتحاد کے 5 ارکان قومی اسمبلی کی درخواست پر اسپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا۔ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے حاصل ہونے والے تحائف فروخت کرکے جو آمدن حاصل کی اسے اثاثوں میں ظاہر نہیں کیا۔ آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت دائر کیے جانے والے ریفرنس میں آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عمران خان کی نااہلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے مؤقف اپنایا تھا کہ 62 (ون) (ایف) کے تحت نااہلی صرف عدلیہ کا اختیار ہے اور سپریم کورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کوئی عدالت نہیں۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، اسرائیلی، امریکی حملے قابل مذمت قرار
?️ 22 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر کے
جون
وزیراعظم کل 3 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے
?️ 22 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کل تین روزہ دورے پر
اکتوبر
کوئٹہ دھماکہ؛ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک، 2 ایف سی جوان زخمی
?️ 30 ستمبر 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں خود کش دھماکے
ستمبر
پیوٹن اور بن سلمان کے درمیان کیا بات چیت ہوئی؟
?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں: کریملن کے ترجمان نے کہا کہ روسی صدر اور سعودی
دسمبر
پاکستانی اخبار: امریکی مخالفت نے طالبان کے وزیر خارجہ کا دورہ اسلام آباد منسوخ کر دیا
?️ 10 اگست 2025سچ خبریں: پاکستانی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت کی جانب
اگست
9 سال کے بعد پاکستان اور ترکی کے درمیان پھر چلے گی ٹرین
?️ 1 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)9 سال کے طویل وقفے کے بعد 4 مارچ سے پاکستان
مارچ
لبنانی مزاحمت مکمل طور پر تیار ہے: حزب اللہ
?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ فورسز کے جنگی اطلاعاتی مرکز کے مطابق اس گروپ
نومبر
گیند امریکہ اور اسرائیل کے پالے میں ہے: حماس
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: امریکی اور صیہونی غزہ میں جنگ بندی کی تجویز پر اب
جون