آج تحریک لبیک کو کالعدم قراردینے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آج وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوگا جس میں تحریک لبیک کو کالعدم قراردینے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی۔ وزیراعظم دورہ سعودی عرب پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گےاور ملکی ، سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا، جس میں ملکی، سیاسی اورمعاشی صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں وزیراعظم دورہ سعودی عرب پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے اور تحریک لبیک کو کالعدم قراردینے کے فیصلہ پر نظرثانی کی جائے گی جبکہ کابینہ سولہ نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔

گذشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے مطالبات میں سے ایک کے علاوہ تمام مسائل حل طلب ہیں، مذاکرات کے بعد وزیراعظم کو آگاہ کروں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کالعدم ٹی ایل پی کی قیادت نے فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے اور سفارت خانہ بند کرنے کا مطالبہ کیا، ہم اس معاملے پر کچھ نہیں کرسکتے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فرانس کےمعاملےمیں ہماری مجبوریاں ہیں،ایک سفارت خانہ بندکرنےکامطلب تمام سفارتخانےبندکرنا ہے، کالعدم ٹی ایل پی نے آج سڑکیں کھولنے کا وعدہ کیا تھا، امید ہے وہ اپنا وعدہ وفا کریں گے۔

مشہور خبریں۔

کراچی کے مسائل کو نظر انداز نہیں کر سکتے : وزیر اعظم

?️ 11 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)  وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی

لاہور کی پانچ ماڈل سڑکوں پر چنگ چی رکشوں پر مکمل پابندی عائد

?️ 28 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سفر محفوظ اور

امریکہ اور چین کے درمیان سیاسی تجارتی جنگ میں شدت کی وجوہات 

?️ 18 نومبر 2025سچ خبریں:  گذشتہ فروری میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے

اردغان کو ہٹانا آسان کیوں نہیں؟

?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:  ان دنوں ترکی میں اردغان کی اپوزیشن جماعتوں کے رہنما

داعش اور شام کے تیل کے ذخائر کا استحصال

?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:  کچھ رپورٹس بتاتی ہیں کہ داعش دہشت گرد گروہ شمال

کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز نے کیا تھا، عمران خان

?️ 11 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

ڈیلٹا ویرینٹ کیخلاف ویکسین کے حوالے سےاہم تحقیق

?️ 23 جولائی 2021لندن(سچ خبریں) ڈیلٹا ویرینٹ  کے خلاف کون سی ویکیسن زیادہ مؤثر ہے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے