?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ہم آئین و قانون سے آگے نہیں جا سکتے، تحریک لبیک کو کالعدم قرار دینے کی سمری تو بھیجی ہی وزارت داخلہ نے تھی، نومبر 2020ء میں تحریک لبیک سے معاہدہ وزیر اعظم کی مرضی سے ہوا تھا اور وزراء ان کی مرضی کے بغیر کوئی فیصلہ کرتے تو وہ مسترد ہوجاتے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ شیخ رشید کا میٹنگ میں وہی مؤقف ہوتا ہے جس کا اظہار ہم نے عوام کے سامنے کیا ۔ تحریک لبیک کو کالعدم قرار دینے کی سمری تو بھیجی ہی وزارت داخلہ نے تھی، کوئی کابینہ کے مشترکہ فیصلے سے کیسے ہٹ سکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ نومبر 2020ء میں تحریک لبیک سے معاہدہ وزیراعظم کی مرضی سے ہوا تھا، اگر وزرا ان کی مرضی کے بغیر فیصلہ کرتے تو وزیراعظم اس فیصلے کو مسترد کردیتے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سعد رضوی کا معاملہ عدالت میں ہے، ہم کوئی بادشاہت نہیں کیسے سعد رضوی کو رہا کرسکتے ہیں،مجھے نہیں پتا شیخ رشید نے کیوں کہا کہ ٹی ایل پی دہشتگرد تنظیم نہیں ہے، پولیس اہلکاروں کو شہید و زخمی کرنا، آئین و قانون کو پامال کرنا اور دارالخلافہ پر بزورطاقت قبضے کی کوشش کو دہشتگردی کے علاوہ کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
ٹی ایل پی سے آج بھی مذاکرات ہوئے کل بھی ہوں گے، پروگرام میں گفتگو کے دوران وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی اصول وضع کرتی ہے، آپریشن کیسے ہونا ہے یہ لوکل کمانڈرز طے کرتے ہیں، ہم آئین و قانون سے قطعی طور پر آگے نہیں جاسکتے،بہت سے علماء کرام اس پر پرائیویٹ طور پر بات کررہے ہیں، ان تمام علماء کو اپنی رائے عوام کے سامنے رکھنی چاہئیے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پانچ چھ ہزار لوگوں نے سڑکیں بند کی ہوئی ہیں، حکومت کشت و خون نہیں چاہتی ، ٹی ایل پی کے احتجاج میں اب تک 5پولیس اہلکار شہید جبکہ 49زخمی ہیں جن میں 14کی حالت تشویشناک ہے، پچھلی دفعہ بھی 6پولیس اہلکار شہید اور 700زخمی ہوئے تھے، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے آئین و قانون کی لڑائی لڑرہے ہیں ہمیں ان پر فخر ہونا چاہئے۔


مشہور خبریں۔
Superstar pastry chef’s ‘food porn’ has Instagram drooling
?️ 29 جون 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
گوگل ملازمین کی برطرفی کی وجہ؛خود ملازمین کی زبانی
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: گوگل کے ملازمین کے ایک گروپ نے جنہیں نمبس پروجیکٹ
مئی
جب تک قرضے لیتے رہیں گے ہماری خارجہ پالیسی آزاد نہیں ہوسکتی:معید یوسف
?️ 10 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف
جنوری
پیلی واسکٹوں نے اڑایا پیرس کا مزاق
?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں: فرانسیسی پیلی جیکٹ تحریک کے پہلے مظاہرے نومبر 2018 میں ایندھن
نومبر
عمران خان ڈیل کرکے نہیں، مقدمات سے سرخرو ہوکر جیل سے نکلیں گے، علیمہ خان
?️ 10 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ
جنوری
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی لگانے کے لیے آرڈیننس کی منظوری
?️ 2 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک
فروری
کیا امریکی عوام روس یوکرین جنگ کے بارے میں ٹرمپ کی سیاست سے راضی ہیں؟سی این این کی رپورٹ
?️ 15 مارچ 2025 سچ خبریں:سی این این کی جانب سے کیے جانے والے ایک
مارچ
امریکہ کو ایران کے منطقی مطالبات کا جواب دینا چاہئے : بیجنگ
?️ 24 جون 2022سچ خبریں: چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے ایرانی ہم منصب
جون