?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے آئندہ الیکشن میں کچھ لوگ پارٹی چھوڑ جائیں پارٹی کوئی بھی ہو وہ ایک شخصیت کے گرد گھومتی ہے، اس وقت تحریک انصاف عمران خان کے گرد گھومتی ہے۔لیڈر رہے نہ رہے پارٹی پھر بھی اس کے گرد گھومتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے اینکر فریحہ ادریس کے ساتھ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ تحریک انصاف میں ایسے لوگ بھی ہیں جو عمران خان کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں،دوسری پارٹیوں سے آئے ایسے لوگ بھی ہیں جو مشکل وقت میں عمران خان کے ساتھ کھڑے رہے،پرویز خٹک نے عمران خان کو اس وقت جوائن کیا جب وہ اپوزیشن میں تھے،اور وہ مشکل وقت میں عمران خان کے ساتھ کھڑے رہے۔
اسد عمر نے کہا کہ ہم یہ سنتے آ رہے ہیں کہ تحریک انصاف بس ختم ہو گئی، بس ختم ہو گئی، پھر یہ ہوا کہ گلگت بلتستان میں الیکشن ہوئے،آزاد کشمیر میں الیکشن ہوئے اور تحریک انصاف کی حکومت بن گئی۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم نے خیبرپختونخوا میں بہت سی تحصیلیں غلط ٹکٹ کی وجہ سے ہاریں لیکن پنجاب میں ن لیگ اور تحریک انصاف میں بہت سخت میچ پڑے گا اور زیادہ تر تحصیلیں تحریک انصاف ہی جیتے گی۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کوئی بھی ہو وہ ایک شخصیت کے گرد گھومتی ہے، اس وقت تحریک انصاف عمران خان کے گرد گھومتی ہے۔لیڈر رہے نہ رہے پارٹی پھر بھی اس کے گرد گھومتی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ عمران خان پارٹی کو ون مین شو کے طور پر نہیں چلاتے،ہماری اتنی لمبی لمبی میٹنگز اس لیے ہوتی ہیں کیونکہ عمران خان اکیلے فیصلے نہیں کرتے،مشاورت سے فیصلے کرتے ہیں۔
اسد عمر نے مزید کہا کہ اومی کرون بڑھ رہا ہے لیکن پابندیاں لگانے کا نہیں سوچا۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے برعکس اومیکروں وائرس میں اسپتالوں پر اتنا دباؤ نہیں ہوتا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ نے حزب اللہ کے بارے میں اسرائیل کو کیا کہا؟
?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک اخبار نے لبنان کے خلاف جنگ
ستمبر
وفاقی حکومت کے ملکی قرضے بڑھ کر 340 کھرب روپے پر پہنچ گئے
?️ 6 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی 8 مہینوں کے دوران
اپریل
شہید امام خامنہ ای کی الوداعی تقریب سے متعلق الجزیرہ کی رپورٹ
?️ 4 جولائی 2026سچ خبریں: الجزیرہ نیٹ ورک نے اپنی ایک رپورٹ میں تہران میں ایران
جولائی
افغان عوام کے معاشی مسائل کو حل کرنا طالبان کی ترجیح ہے:طالبان عہدہ دار
?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:ایک سینئر طالبان عہدیدار کا کہنا ہے کہ آزادی حاصل کرنے
نومبر
اقوام متحدہ کی یمن جنگ بندی میں طویل ترین ممکنہ مدت تک توسیع کی تجویز
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمنی امور نے اعلان کیا
ستمبر
فرحان اختر نے دوسری شادی کرلی
?️ 19 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ اداکار و پروڈیوسر فرحان اختر نے گرل
فروری
وزیراعظم کی ٹرمپ سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
?️ 13 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مصر کے شہر
اکتوبر
ہمارے ووٹرز امریکہ میں ہیں یوکرین میں نہیں: امریکی نمائندہ
?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی ریپبلکن پارٹی کے نمائندے پال گوسر نے ملک کی جانب
جنوری