?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) کرنسی ڈیلرز نے کہا ہے کہ جمعہ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ڈالر کی آمد میں نمایاں اضافہ ہوا جہاں گرین بیک کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے نے اوپن اور انٹربینک مارکیٹوں کے درمیان قیمت کے فرق کو کم کر دیا ہے۔
ہفتے کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 288 روپے سے 291 روپے کے درمیان ٹریڈ ہوا جس سے انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں فرق کم ہو گیا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق برآمدات اور ترسیلات زر کی آمد نمایاں طور پر یومیہ اوسط 3 سے 5 لاکھ ڈالرز سے تجاوز کر گئی ہے۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا کہ ہفتے کے دوران اوپن اور انٹربینک مارکیٹ کے درمیان فرق کم ہونے کی وجہ سے ڈالر کی آمد میں کم از کم 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ملک بوستان نے کہا کہ ترسیلات اور برآمدات کے منافع میں اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں بڑی مقدار میں کرنسی موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ برآمد کنندگان جو پہلے فی ڈالر 313 پر لے رہے تھے وہ اب اوپن مارکیٹ میں 288 سے 291 کے درمیان فی ڈالر حاصل کر رہے ہیں جو کہ انٹرمارکیٹ کے ریٹ 284.76 کے قریب ہے۔
رواں مالی سال 2023 کے 11 ماہ کے دوران کم ترسیلات زر اور گرتی ہوئی برآمدات کی وجہ سے ملک کو مجموعی طور پر تقریباً 7.2 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
ملک بوستان نے کہا کہ برآمد کنندگان ابتدائی طور پر زیادہ رقم کمانے کے لیے اپنی آمدنی فروخت کرنے کو تیار نہیں تھے، تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی گرتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے قیمتیں مزید گرنے سے قبل ہی وہ ڈالرز فروخت کرنے پر مجبور ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے کے آخری تین دنوں کے دوران ترسیلات زر کی آمد میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے جبکہ مختلف وجوہات کی بنا پر طلب میں کمی واقع ہوئی ہے۔
دبئی میں ڈالر کی قیمت تقریباً 301 روپیہ ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرنسی کی موجودگی دکھانے کے لیے درآمدی قوانین میں نرمی کی ہے۔
رواں مالی سال کے 11 ماہ کے دوران پاکستان پہلے ہی درآمدات پر 49 ارب ڈالر خرچ کر چکا ہے۔


مشہور خبریں۔
وہ راز جو نیتن یاہو نے فاش کیا
?️ 24 جون 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست ہمیشہ سے میڈیا سنسرشپ کے ذریعے اپنے خلاف
جون
روس یوکرین جنگ کا ذمہ دار کون؛ٹرمپ کی زبانی
?️ 19 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین پر الزام عائد کیا
فروری
ریکوڈک میں 60 ارب ڈالرکا تانبہ اور سونا موجود ہے، فزیبلٹی اسٹڈی میں تصدیق
?️ 26 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایک باضابطہ فزیبلٹی اسٹڈی میں تصدیق کی گئی
مارچ
بیٹی کی پیدائش کے بعد قسمت کھل گئی، کام ملنے لگا، آسانیاں ہوگئیں، جنید نیازی
?️ 15 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) ابھرتے ہوئے اداکار جنید نیازی نے کہا ہے کہ
فروری
سوئٹزرلینڈ میں صہیونی مخالف مظاہرہ
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:فلسطین کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد جھنڈے اور بینرز اٹھائے
اگست
پاکستان کی کشمیر پالیسی سے متعلق پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،بلاول بھٹو
?️ 5 مئی 2023گووا: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے واضح کرتے
مئی
امریکہ تہران بغداد اسٹریٹجک تعلقات کی گہرائی سے آگاہ ہے: عراقی تجزیہ کار
?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں: عراقی سیاسی تجزیہ کار سعید البدری نے اس بات پر زور
اکتوبر
کیا امریکہ حماس کو روک پائے گا ؟
?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی چینل 14 نیوز ایجنسی نے کہا ہے کہ غزہ
جنوری