?️
لاہور (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان بھر میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے ،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹرجاویداکرم نے خبردار کیا ہے کہ اومیکرون آگ کی طرح پھیل رہا ہےاور بہت ساری زندگیاں بھی لے گا۔ تمام افراد سے گزارش ہےجلدویکسینیشن مکمل کرائیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں اومیکرون کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے ، صوبہ پنجاب میں 24 گھنٹے میں مزید49امی کرون کے کیسز رپورٹ ہوئے، جس میں سے 37 کا تعلق لاہور سے ہے، نئے کیسز کے بعد پنجاب میں اومیکرون کے کیسز کی تعداد511ہو گئی۔وی سی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ڈاکٹرجاویداکرم نے خبردار کیا ہے کہ اومیکرون آگ کی طرح پھیل رہاہے اور پھیلتا جائےگا جبکہ یہ وائرس بہت ساری زندگیاں بھی لے گا۔
جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ دنیا میں 80 فیصد لوگوں کی ویکسینیشن تک اسے روکانہیں جاسکتا، تمام افراد سے گزارش ہےجلدویکسینیشن مکمل کرائیں۔وی سی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے مزید کہا کہ ہمیں پہلے سے زیادہ ایس اوپیز پر عملدرآمدکی ضرورت ہے۔
خیال رہے ملک بھرمیں24 گھنٹےمیں مثبت کوروناکیسزکی شرح8.71فیصد تک پہنچ گئی ہے ، کورونا کی بلندترین 17.60 فیصد شرح سندھ میں ریکارڈ کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا کی یومیہ شرح 5.75، کے پی 1.10فیصد ، اسلام آباد میں کورونا شرح 10.75 اور بلوچستان میں 1.71فیصد ہے۔
مشہور خبریں۔
پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں کبھی بھی 3 ماہ تک ایسا آئینی بحران نہیں آیا۔حمزہ شہباز
?️ 17 جون 2022لاہور(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ جان
جون
ایران کے ساتھ مل کر امریکی اور صیہونی سازشوں کا مقابلہ کرتے رہیں گے: حزب اللہ
?️ 21 فروری 2021سچ خبریں:لبنان میں حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل نے زور دے
فروری
چین تائیوان پر حملہ کرتا ہے تو امریکہ کیا کرے گا؟
?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین نے
ستمبر
کیا صیہونی حماس کو ختم کر سکتے ہیں؟
?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: تحریک فتح کے ایک عہدیدار نے غاصبوں کے خلاف حماس
نومبر
اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی بچوں کے غیر انسانی حالات
?️ 3 جون 2024سچ خبریں: غزہ جنگ کے آغاز سے ہی اس حکومت کی جیلوں میں
جون
ہیگ کورٹ کا فیصلہ ؛ غزہ کے لوگوں کی فتح کی کہانی
?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں: اگر عالمی عدالت انصاف حفاظتی اقدامات کے ساتھ غزہ میں
جنوری
پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت، ٹرانزٹ معاہدے طے پاگئے
?️ 29 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور افغانستان کے مابین کابل میں ہونے
مارچ
پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر، صارفین کو مشکلات کا سامنا
?️ 12 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان بھر میں گذشتہ رز سے صارفین کو انٹرنیٹ
اکتوبر