انسانی اسمگلرز کے خلاف بہت جلد سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا، محسن نقوی

?️

لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے والے ایجنٹ مافیا کے خلاف حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے اور بہت جلد ان کے خلاف سخت کریک ڈاؤن ہونے والا ہے۔

لاہور کے نادرا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا شملہ پہاڑی پر نادرا آفس میں آج سے کچھ ماہ قبل تک بہت رش تھا، لیکن اب وہاں معاملات بہت بہتر ہوگئے ہیں، تاہم یہ والا سینٹر مثالی اور ماڈل ہے، یہاں جتنے منظم طریقے سے کام ہوتا ہے، میری خواہش ہے نادرا کے باقی مراکز میں بھی ایسا ہی کام ہو۔

انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ نادرا کے مراکز کو منظم بنانے کی کوشش کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نادرا سینٹرز اور پاسپورٹ آفس مل کر عوام کو ریلیف فراہم کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے پاسپورٹ اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’بروقت پاسپورٹ کی ترسیل کا نظام بہتر کرنے کا واحد حل پاسپورٹ اتھارٹی کا قیام ہے، جس پر وزیر اعظم سے بات بھی کرلی ہے۔‘

انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اب پاسپورٹ دفاتر یا نادرا کے کام میں کسی بھی قسم کی کوئی تاخیر نہیں ہو رہی۔

کسٹم اور ایف آئی اے کی جانب سے تنگ کرنے اور ایجنٹ مافیا کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کچھ عرصے بعد ایف آئی اے میں بہت بڑی تبدیلی لانے والے ہیں۔

کشتی حادثات کا حوالہ دیتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ’امیگریشن کاؤنٹرز پر ہمیں سختی کرنی پڑ رہی ہے، کیونکہ کچھ لوگ غیر قانونی طریقوں سے کشتیوں کے ذریعے یورپ اور دیگر براعظموں میں جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ’

تاہم انہوں نے جائز طریقے سے دوسرے ممالک کا سفر کرنے والوں کی پریشانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے لوگوں کے مسائل کا احساس ہے اور ہم نہیں چاہتے کہ جائز طریقے سے جانے والوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ گجرات اور فیصل آباد ڈویژن سے سب سے زیادہ لوگ غیر قانونی طور پر سفر کی کوشش کر رہے ہیں، اسی ضمن میں ایف آئی اے میں بھی نمایاں تبدیلیاں ہونے والی ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جب پاکستانی قانونی طور پر بیرون ملک جاتے ہیں تو ہمیں خوشی ہوتی ہے، لیکن غیر قانونی طور پر جانے والوں اور ملک کی بدنامی کا سبب بننے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اس بات کا دعویٰ نہیں کر سکتا کہ ایجنٹ مافیا کا سرے سے خاتمہ ہوجائے گا، تاہم حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے اور بہت جلد ان کے خلاف سخت کریک ڈاؤن ہونے والا ہے۔‘

حالیہ دورۂ امریکا پر بات کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ’بہت جلد اس کے اچھے اثرات سامنے آئیں گے۔‘

وفاقی وزیر نے بتایا کہ حکومت پاکستان کے امریکی حکومت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، دورے پر ان کی امریکی کانگریس مین اور سینیٹرز سے بھی ملاقات ہوئی، جس کے نتائج مستقبل میں نظر آئیں گے۔

لاہور میں چیمپئنز ٹرافی کے میچ کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی احتجاج کی کال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے کی طرح ہم ان سے درخواست کریں گے کہ ایسا نہ کریں، بصورت دیگر وہ معنی خیز ’ورنہ‘ کہہ کر مسکرا دیئے۔

مشہور خبریں۔

 غزہ کے لیے ٹرمپ کا منصوبہ اسرائیل کی مکمل سلامتی کی ضمانت ہے

?️ 1 اکتوبر 2025 غزہ کے لیے ٹرمپ کا منصوبہ اسرائیل کی مکمل سلامتی کی ضمانت

ٹیکس چورکسی رعایت کے مستحق نہیں، مؤثر قانونی کارروائی کی جائے گی، وزیراعظم

?️ 20 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس

نگران حکومت کا جاتے جاتے عوام پر پٹرول بم گرا دیا۔

?️ 1 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نگراں حکومت نے جاتے جاتے عوام پر پیٹرول

روس کا ایران، امریکہ ایٹمی مذاکرات کے ممکنہ معاہدے میں تعاون کرنے پر آمادگی کا اظہار

?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایران اور امریکہ کے

وزیر خزانہ کی امریکی سفیر سے ملاقات، معاشی منظرنامے اور ملک کو درپیش چلینجز پر بریفنگ

?️ 7 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ سینیٹر اسحٰق ڈار نے امریکی سفارت کار

غزہ کے لیے بائیڈن کا منصوبہ کیا ہے؟

?️ 28 مئی 2024سچ خبریں: الشرق الاوسط اخبار کے مطابق امریکی جنگ کے خاتمے کے بعد

افغانستان میں عام شہریوں کی خونریزی کا سلسلہ جاری، مزید درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

?️ 13 جون 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں آئے دن عام شہریوں کی خونریزی کا

صیہونی قابض اسنائپرز غزہ میں حاملہ خواتین کو کیوں نشانہ بناتے ہیں؟

?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کی وزارت صحت نے ہفتے کے روز اعلان کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے