?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزیراعظم کی منظوری کے بغیر انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے سی ای او کے سروس جاری رکھنے اور انہیں 90 لاکھ روپے کی ادائیگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وزارت صنعت و پیداوار کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزیراعظم کی منظوری کے بغیر انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے سی ای او کو 90 لاکھ روپے کی ادائیگی کا معاملہ زیر بحث آیا۔ کمیٹی ممبران نے بغیر منظوری کے سروس جاری رکھنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
کمیٹی کے رکن امین الحق نے سوال اٹھایا کہ ایک شخص نے 2 سال تک بغیر منظوری کے ملازمت کیسے جاری رکھی؟ اراکین نے چیئرمین پی اے سی سے سخت ایکشن لینے پر زور دیا۔
سیکرٹری صنعت و پیداوار نے وضاحت دی کہ سی ای او کی تعیناتی کا عمل جاری تھا، لیکن مناسب امیدوار نہیں مل سکا، اس پر چیئرمین پی اے سی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ کیا مذاق ہے کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ بندہ بڑا قابل تھا؟‘، نوید قمر نے کہا کہ ’یہ حکومت کے نظام میں ایک بڑے مسئلے کی نشاندہی کرتا ہے‘۔
ثنااللہ مستی خیل نے سخت الفاظ میں تبصرہ کیا کہ ’اس سے زیادہ تو جنگل کا قانون بہتر ہوتا ہے‘۔
پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کے آڈٹ پیراز میں پاکستان اسٹیل ملز کی زمین کی لیز کے معاملے پر بحث ہوئی، آڈٹ حکام نے بتایا کہ 2 ارب سے زائد کی ریکوری نہیں کی جا سکی۔
چیئرمین پی اے سی نے وزارت صنعت و پیداوار کو معاملہ 25 دن میں حل کرنے کی ہدایت کی اور خبردار کیا کہ حل نہ ہونے پر کیس ایف آئی اے کو بھیج دیا جائے گا، پاکستان اسٹیل ملز 75 کروڑ کی زمین کے تحفظ میں ناکام رہی۔
چیئرمین پی اے سی نے سوال اٹھایا کہ ’کیا نیب کو یہ معاملہ نظر نہیں آیا؟‘، لیکن نیب حکام تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔
آڈٹ حکام نے بتایا کہ بریگیڈیئر (ر) سعید اللہ خان، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سہیل ملک، شہزاد علی اور منظور حسین کو زمینیں لیز پر دی گئیں، چیئرمین پی اے سی نے نیب سے دو ماہ میں معاملے کی رپورٹ طلب کرلی۔
اجلاس میں اسٹیل مل کی 11 ایکڑ زمین پر قبضے کا معاملہ بھی سامنے آیا، سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن نے بتایا کہ 2 ایکڑ زمین واگزار کرالی گئی ہے اور معاملہ ایس آئی ایف سی کے ساتھ اٹھایا گیا ہے، تاہم، شازیہ مری نے اعتراض کیا کہ “ایس آئی ایف سی ایک ایجنسی ہے، وہ زمین سے متعلق ہدایات نہیں دے سکتی۔
سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن نے 2 ماہ میں زمین واگزار کرانے کی یقین دہانی کرائی جبکہ چیئرمین پی اے سی نے معاملہ نیب کے سپرد کر دیا۔


مشہور خبریں۔
لبنانی حزب اللہ کے بارے میں روس کا اہم بیان
?️ 6 اپریل 2021سچ خبریں:روسی حکام کے ساتھ حزب اللہ کے وفد کی ملاقات کے
اپریل
پنجاب حکومت نے بلدیاتی نظام میں اہم فیصلہ کیا
?️ 2 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے بلدیاتی نظام میں خصوصی افراد کے
دسمبر
امریکہ اور برطانیہ یمن کی سرزمین چھوڑ دیں:یمنی فوج
?️ 24 مارچ 2023سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا
مارچ
نصف امریکی بائیڈن کی خارجہ پالیسی سے ناخوش
?️ 18 اگست 2022سچ خبریں: ان انتخابات کے تسلسل میں جو اس ملک کے
اگست
ایران کی قیادت یا نظام پر حملہ ہوا تو پاکستانی عوام کا ردعمل سخت ہوگا؛جماعت اسلامی کا انتباہ
?️ 7 جولائی 2025 سچ خبریں:جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے امریکہ
جولائی
عراق میں امن کی بحالی سے سعودی میڈیا پریشان
?️ 31 اگست 2022سچ خبریں:عراق میں کرفیو کی منسوخی اور اس ملک بالخصوص بغداد اور
اگست
سیاسی کشمکش کے دوران آنکھوں پر پٹی باندھ کر امریکیوں کا مسلسل قتل
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: امریکہ میں آتشیں اسلحے کے حوالے سے حالیہ دنوں میں
جون
کورونا ویکسین لگوانے پر عفت عمر کی معذرت
?️ 7 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں)پاکستان کی سینئر اداکارہ عفت عمر نے اثر و رسوخ استعمال
اپریل