?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزارت داخلہ نے ملک بھر کے اہم شہروں میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال پر قابو پانے کے لیے اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
وزارت داخلہ کی طرف سے پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں پاک فوج تعینات کرنے کے حوالے سے جاری نوٹی فکیشنز میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت سول پاور کی مدد سے پنجاب بھر میں امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے فوج کے دستوں کی تعیناتی کی اجازت دینے کے لیے تیار ہے۔
نوٹی فکیشنز میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن 4 (3) (ٹو) کے تحت دیے گئے اختیارات استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت داخلہ نے کہا کہ فوجی دستوں کی حتمی تعداد، تاریخ اور تعیناتی کے علاقے کا تعین صوبائی حکومت، ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیڈ کوارٹرز کی مشاورت سے کرے گی۔
نوٹی فکیشنز میں مزید کہا گیا کہ مذکورہ تعیناتی کی تاریخ کا فیصلہ دونوں فریقین کے درمیان باہمی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ سے القادر ٹرسٹ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے تھے جبکہ فوجی چھاونیوں، جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دیگر دفاتر کے سامنے بھی متعدد مظاہرے ہوئے۔
قبل ازیں خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے بھی وفاقی وزارت داخلہ سے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت صوبے میں فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کیا۔
ڈان ڈاٹ کام کو موصول خط کے مطابق صوبائی حکومت کی طرف سے ایسی درخواست شہریوں کے جان و مال اور حکومتی تنصیبات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ امن و امان کی بگڑتی صورت حال پر قابو پانے کے پیش نظر کی گئی۔
تاہم حکومت بلوچستان کی طرف سے فوج تعینات کرنے کی درخواست نہیں کی گئی۔
وزارت داخلہ کی طرف سے اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کی منظوری کے فوراً بعد وفاقی پولیس نے کہا کہ فوجی دستے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پہنچ رہے ہیں۔
وفاقی پولیس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے رینجرز اور مسلح افواج موقع پر موجود ہیں۔
وفاقی پولیس نے مزید کہا کہ ’اشتعال پھیلانے والے تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ ایسا کرنا بند کریں، خواتین اور بچوں سے درخوست ہے کہ وہ غیرضروری سفر کرنے سے گریز کریں‘۔
حکومت کی طرف سے پنجاب میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دینے کے بعد پی ٹی آئی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اس اقدام پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی اقدام پر سوالات اٹھائے۔
ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن ڈیوٹی کے لیے سیکیورٹی اہلکار طلب کیے تو بتایا گیا کہ ملک کی داخلی سیکیورٹی صورت حال کے باعث فورسز کی تعیناتی ممکن نہیں۔
شاہ محمود قریشی نے سوال کیا کہ اب حکومت فوج کیسے تعینات کر رہی ہے۔
گلگت بلتستان کے سیکریٹری محکمہ داخلہ نے تمام اضلاع میں دفعہ 144 کے تحت احتجاج، دھرنوں، مظاہروں اور ریلیوں پر پابندی عائد کر دی۔
گلگت بلتستان کے سیکریٹری محکمہ داخلہ رانا محمد سلیم افضل کی طرف سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ ملک میں جاری امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر قانون کے تحت انہیں حاصل اختیارات کے تحت ہر قسم کے احتجاج، دھرنوں، مظاہروں اور ریلیوں پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی کیلئے ایک بار پھردوبارہ تحریک چلانے کا فیصلہ
?️ 16 مئی 2025پشاور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی نے بانی پی ٹی آئی عمران
مئی
فلسطینوں کا شہید بچوں کی قبروں پر اجتماع
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:حال ہی میں صیہونیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینی بچوں
اگست
ہمایوں سعید واحد اداکار ہیں جو کسی اور کی برائی نہیں کرتے، عتیقہ اوڈھو
?️ 5 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ہمایوں سعید کی تعریفیں
ستمبر
ملز اور ڈیلرز کی ذخیرہ اندوزی کے باعث چینی کی قیمت بڑھی: مشیر خزانہ
?️ 7 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ شوکت
نومبر
چیف جسٹس نے ملک بھر کی ہائی ویز سےمتعلق رپورٹ طلب کر لی
?️ 13 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے آر سی
اکتوبر
بچوں کے خلاف جنسی حملوں کے بارے میں جرمن پولیس کی چونکا دینے والی رپورٹ
?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں:جرمنی کی فیڈرل کریمنل پولیس نے پہلی بار اس ملک میں
اکتوبر
کب تک فلسطینی بچوں کے خون میں نہاتے رہیں گے؟ نیتن یاہو کیا کہتے ہیں؟
?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان
نومبر
شام کے واقعات اسرائیل کے مفادات کے عین مطابق
?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں: لبنان کے ساتھ حزب اللہ اور اسرائیل کے معاہدے کے
دسمبر