الیکن کمیشن غیر معینہ مدت کے لئے نا مکمل رہ سکتا ہے

الیکشن کمیشن

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)  الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) غیر معینہ مدت تک نامکمل رہ سکتا ہے کیونکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا سے اس کے اراکین آج ریٹائر ہو رہے ہیں جبکہ ان کی جگہ تعیناتی کے لیے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں  اس سے قبل سندھ اور بلوچستان سے ای سی پی اراکین کے تقرر کا معاملہ ایک سال تک حل نہیں ہو سکا تھا حالانکہ ای سی پی اراکین کا تقرر قانون کے مطابق ان کی ریٹائرمنٹ کے 45 دن کے اندر ہونا چاہیے۔

آئین کے تحت ای سی پی میں چیف الیکشن کمشنر اور ہر صوبے سے ایک، ایک رکن شامل ہوتا ہے۔تاہم ای سی پی کے چاروں اراکین میں سے تین کو 2016 میں ایک آئینی شق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقرر کیا گیا تھا، جس کے تحت اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی ریٹائرمنٹ کے دو سال کے اندر دوبارہ ملازمت پر پابندی عائد ہے۔

ان میں سے ایک بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق جج شکیل بلوچ تھے جو ای سی پی سے بھی ریٹائرڈ ہوچکے ہیں اور دیگر دو پنجاب سے جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی اور خیبر پختونخوا سے جسٹس (ر) ارشاد قیصر آج (پیر) کو ای سی پی کے اراکین کی حیثیت سے 5 سالہ مدت ملازمت پوری کر لیں گے۔تینوں ریٹائرڈ ججز 2 سال کی لازمی مدت پوری کیے بغیر الیکشن کمیشن میں بطور رکن مقرر ہوگئے تھے۔

نمایاں پہلو جسٹس (ر) شکیل بلوچ کا تھا، انہوں نے 21 جولائی 2016 کو بلوچستان ہائی کورٹ سے استعفیٰ دینے کے صرف 5 دن بعد اور ریٹائرمنٹ سے لگ بھگ 10 دن پہلے ہی ای سی پی میں رکن کا حلف لیا تھا۔

اسی طرح جسٹس (ر) ارشاد قیصر 14 جون 2016 کو پشاور ہائی کورٹ سے ریٹائرمنٹ کے محض 45 دن کے اندر ای سی پی کی پہلی خاتون رکن بن گئی تھیں۔

جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ریٹائرمنٹ کے بعد دو سالہ مدت پوری ہونے سے 7 ماہ قبل جولائی 2016 میں پنجاب سے ای سی پی کے رکن مقرر ہوئے تھے۔

طریقہ کار کے تحت وزیر اعظم، اپوزیشن لیڈر کے ساتھ مشاورت سے ای سی پی کے ہر عہدے کے لیے تین نام پارلیمانی پینل کو تصدیق کے لیے بھیجتے ہیں اور اگر وہ اتفاق رائے تک نہیں پہنچ پاتے تو حتمی فیصلے کے لیے الگ الگ فہرستیں پینل کو ارسال کی جاتی ہیں۔

موجودہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں سندھ اور بلوچستان سے ای سی پی اراکین کے تقرر کا معاملہ ایک سال تک حل نہیں ہوسکا۔

یہ عمل وزیر اعظم عمران خان اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے مابین بالواسطہ مشاورت کی زد میں آگیا۔پارلیمنٹ کی کمیٹی کی جانب سے اس کے لیے الگ الگ فہرستیں بھیجنے کے بعد کسی فیصلے تک پہنچنے میں ناکامی اور حکومت کی طرف سے ای سی پی کے دو اراکین کے تقرر کے یکطرفہ نوٹی فکیشن سے متعلق تنازع شامل ہے۔ان اراکین سے اس وقت کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا نے حلف لینے سے انکار کردیا تھا۔

مشہور خبریں۔

تھرپارکر میں انرجی سیکٹر پر تیزی سے کام جاری ہے۔ وزیراعلی سندھ

?️ 23 دسمبر 2025کراچی (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ تھرپارکر

صہیونی جیل میں غزہ کے ہیرو ڈاکٹر حسام ابوصفیہ پر تشدد اور اذیت میں اضافہ

?️ 3 ستمبر 2026سچ خبریں:غزہ کے کمال عدوان اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر حسام ابوصفیہ، جو

جیل میں بیٹھے قیدی کو نہیں معلوم پاکستان ترقی کی منازل طے کرچکا ہے۔ مریم نواز

?️ 21 ستمبر 2025سرگودھا (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بانی پی ٹی آئی

یمنی خواتین کے بارے میں اقوام متحدہ کا انتباہ

?️ 28 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ نے ایک رپورٹ میں خبردار کیا

کراچی سمیت سندھ بھر میں دفعہ 144 میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی

?️ 11 نومبر 2025کراچی (سچ خبریں) شہر قائد سمیت سندھ بھر میں دفعہ 144 میں

حماس: جنگ بندی کی شرائط اس وقت تیار نہیں ہیں/ہم اپنی طاقت پر بھروسہ کرتے ہیں

?️ 7 جون 2025سچ خبریں: حماس کے ایک عہدیدار محمد نزال نے یہ بیان کرتے

پیرس فسادات میں کم از کم 266 افراد گرفتار

?️ 24 دسمبر 2022سچ خبریں:   فرانس اور مراکش کے درمیان 2022 فیفا ورلڈ کپ کے

مغربی کنارہ صہیونیوں کی زد میں ؛ چھاپے، مار پیٹ، گرفتاریاں

?️ 19 ستمبر 2026سچ خبریں: صہیونی قابضین نے آج ہفتے کے روز صبح سویرے اپنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے