?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد انتخابی ضابطہ اخلاق جاری کردیا جس کے مطابق انتخابی مہم کے دوران الیکشن کمیشن، عدلیہ اور افواج پاکستان کے خلاف کوئی بات کرنے اور صدر، وزیراعظم سمیت وزرا کے انتخابی حلقے میں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی ہوگی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ای سی پی نے آئندہ عام انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق سے متعلق تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی، اس سلسلے میں 9 فروری 2023 کو اسلام آباد سیکریٹریٹ میں اجلاس منعقد کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کمیشن نے اجلاس سے قبل تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں کو خطوط بھی ارسال کیے جب کہ خطوط کے ساتھ سیاسی جماعتوں کو ضابطہ اخلاق کے مسودے کی کاپی بھی ارسال کرتے ہوئے کہا گیا کہ تمام سیاسی جماعتیں مذکورہ ضابطہ اخلاق کے بارے میں مکمل آگاہی کے ساتھ مشاورتی اجلاس میں شرکت کریں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے آج جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق سیاسی جماعتیں عدلیہ اور افواج پاکستان کے خلاف کوئی بات نہیں کریں گی، الیکشن کمیشن کی کسی بھی شکل میں تضحیک سے اجتناب کیا جائے گا، پولنگ ڈے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کیا جائے گا، کسی بھی امیدوار کو رشوت سے دستبردار کروانے سے گریز کیا جائے گا، عام نشستوں کے لیے خواتین کو 5 فیصد نمائندگی دینی ہو گی۔
سیاسی جماعتوں کو پابند کیا گیا ہے کہ امیدوار انتخابی اخراجات کے لیے مخصوص اکاؤنٹ کھلوانے کا مجاز ہوگا، جلسے، جلوسوں میں اسلحے کی نمائش پر پابندی ہو گی، صدر، وزیر اعظم سمیت وزرا حلقے میں سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے، الیکشن کمیشن کے منظور کردہ سائز کے بینرز، پوسٹرز اور پینافلکس استعمال کئے جائیں گے، کوئی بھی مخالف سیاسی جماعت کے بینرز نہیں اتارے گا۔
ضابطہ اخلاق کے مطابق جلسے سے قبل انتظامیہ سے اجازت لازم ہو گی، انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد ترقیاتی منصوبوں کے اعلان پر پابندی ہوگی، پولنگ ڈے پر پولنگ سٹیشن کے 400 میٹر کے اندر انتخابی مہم نہیں چلائی جا سکتی، پولنگ اسٹیشن کے اندر سیاسی جھنڈے یا بینرز کے داخلے پر پابندی ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے انتخابات کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کردیا تھا جس کے مطابق ملک کے سب سے بڑے صوبے میں الیکشن اب 8 اکتوبر کے بجائے 14 مئی کو کرائے جائیں گے جب کہ مرکز میں برسر اقتدار اتحاد نے عدالت عظمیٰ کا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔


مشہور خبریں۔
وزیرخزانہ اسحٰق ڈار کا پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کا اعلان
?️ 1 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی
جون
اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے فلسطینیوں کے لرزہ خیز انکشافات
?️ 20 اکتوبر 2025اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے فلسطینیوں کے لرزہ خیز انکشافات جنگ
اکتوبر
جب تک لبنان اسرائیل کے خطرے کی زد میں ہے، ہم میدان میں موجود ہیں:سید حسن نصراللہ
?️ 27 نومبر 2021سچ خبریں:لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے جمعہ کی رات
نومبر
ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی دھمکیوں پر ماسکو کا ردعمل
?️ 31 دسمبر 2025سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے خلاف امریکی
دسمبر
فرانس اور جرمنی کے یوکرین کے لیے امن منصوبے
?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: فرانس کے صدر نے اپنے جرمن ہم منصب کے ساتھ
مئی
دس مئی کے بعد پاکستان قوم میں نئی امید پیدا ہوگئی۔ طارق فضل چودھری
?️ 2 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری
جون
مصر اور ترکی کے مابین کشیدگی میں کمی، حماس نے خیرمقدم کردیا
?️ 2 اپریل 2021استنبول (سچ خبریں) مصر اور ترکی کے مابین جاری کشیدگی میں کمی
اپریل
نعیم قاسم کا سعودی عرب کو پیغام
?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنانی تجزیہ کار نضال عیسیٰ نے اس بات پر زور دیا
ستمبر