الیکشن 2024: قومی و صوبائی اسمبلیوں کی تمام نشستوں کے غیرحتمی نتائج جاری

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں 8 فروری کو عام انتخابات کے انعقاد کے 2 روز بعد قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے غیرحتمی نتائج جاری کردیے۔

قومی اسمبلی کی 266 نشستوں میں سے 264 نشستوں کے غیرحتمی نتائج جاری کیے گئے ہیں، حلقہ این اے-88 کے غیرحتمی نتائج روک دیے گئے ہیں جبکہ این اے-8 پر امیدوار کے انتقال کے باعث انتخابات ملتوی کیے جاچکے ہیں۔

264 نشستوں میں سے آزاد امیدوار 101 نشستیں لے کر سب سے آگے ہیں، مسلم لیگ (ن) 75 اور پیپلز پارٹی نے 54 نشستیں حاصل کی ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے 17 نشستیں حاصل کیں، جمعیت علمائے اسلام (پاکستان) نے 4 جبکہ پاکستان مسلم لیگ نے 3 نشستیں جیتیں۔ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے 2 اور بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) نے بھی 2 نشستیں حاصل کیں۔

مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) پاکستان، پاکستان مسلم لیگ (ضیا)، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے ایک، ایک نشست حاصل کی۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی 297 نشستوں میں سے 296 نشستوں کے غیرحتمی نتائج جاری کیے ہیں جبکہ رحیم یارخان کے حلقہ پی پی-266 پر انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کی 296 نشستوں میں سے 138 نشستوں پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کرلی جبکہ مسلم لیگ (ن) صوبائی اسمبلی میں اکثریت جماعت بن گئی جس کے 137 امیدوار کامیاب ہوگئے۔

غیرحتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی کی 10، مسلم لیگ (ق) نے 8 جبکہ تحریک لبیک، مسلم لیگ (ضیا) اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے ایک، ایک نشست پر کامیابی حاصل کی۔ پنجاب اسمبلی کے ایک حلقے پی پی 266 پر انتخابی عمل ملتوی کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کی 130 نشستوں میں سے 129 نشستوں کے غیرحتمی نتائج جاری کردیے ہیں جبکہ حلقہ پی ایس 18 گھوٹکی کا نتیجہ روک لیا گیا ہے جس پر 15 فروری کو دوبارہ انتخابات ہوں گے۔

غیر حتمی نتائج کے مطابق سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی (پی پی پی) 84 نشستوں کے ساتھ صوبے کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان 28 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، آزاد امیدواروں نے 13 نشستیں حاصل کیں، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور جماعت اسلامی 2، 2 نشستوں پر کامیاب قرار پائیں۔

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی 115 نشستوں میں سے 112 نشستوں کے غیرحتمی نتائج جاری کردیے ہیں۔

پی کے-22 اور پی کے-91 پر انتخابات ملتوی کردیے گئے ہیں جبکہ پی کے-90 کے غیرحتمی نتائج روک لیے گئے ہیں۔

غیر حتمی نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا میں آزاد امیدواروں نے 90 نشستیں جیت لی ہیں، جمعیت علمائے اسلام (پاکستان) کے امیدوار 7 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

مسلم لیگ (ن) 5 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، پیپلزپارٹی 4 نشستوں پر کامیاب ہوئی۔

جماعت اسلامی 3، تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز 2 اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) ایک نشست پر کامیابی حاصل کرسکی۔

الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کی تمام 51 نشستوں کے غیرحتمی نتائج جاری کردیے ہیں۔

بلوچستان اسمبلی میں پیپلزپارٹی نے 11، جمعیت علمائے اسلام (پاکستان) نے 11 جبکہ مسلم لیگ (ن) نے 10 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

آزاد امیدوار 6، بلوچستان عوامی پارٹی نے 4، نیشنل پارٹی نے 3 جبکہ عوامی نیشنل پارٹی نے 2 نشستیں حاصل کیں۔

بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل)، بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)، جماعت اسلامی اور حق دو تحریک کا ایک ایک امیدوار کامیاب ہوا۔

مشہور خبریں۔

موجودہ حالات میں جنگ کی تیاری ضروری ہے: شمالی کوریا

?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں: کورین پیپلز آرمی کے بٹالین کمانڈروں اور سیاسی کمانڈروں کی

صیہونیوں کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے فلسطینی بچوں کے حیرت انگیز اعداد و شمار

?️ 5 اپریل 2021سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے امور کی نگراں کمیٹی کا کہنا ہے کہ

قیدیوں کے تبادلے کے دوسرے مرحلے کے بارے میں صیہونی باشندوں کا اظہار خیال

?️ 13 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی ریاست کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ کے ذریعے کیے

بجلی کے کرایے میں اضافہ کے متعلق وزیر خزانہ کا بیان سامنے آگیا

?️ 1 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  پاکستان نے کووڈ 19 وبا کی تیسری اور

بائیڈن کا الیکشن سے دستبرداری ذاتی فیصلہ نہیں

?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: اسپوٹنک کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی ایوان نمائندگان کی ریپبلکن

فلسطینی خاتون کے عزم کی صیہونی ظلم و ستم پر فتح

?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی قابض حکومت کی جیل میں قید فلسطینی خاتون منی قعدان

سابق رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کو گرفتار کر لیا گیا، بھائی کی تصدیق

?️ 4 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر و سابق رہنما پاکستان تحریک

اٹھارویں ترمیم واپس لینے کی کوئی تجویز زیرِغور نہیں، مسلم لیگ (ن)

?️ 3 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) رہنما مسلم لیگ (ن) نے احسن اقبال نے واضح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے