?️
اسلام آباد: (سچ خبریں)17 جولائی بروز اتوار پنجاب کی 20 سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران مختلف حلقوں میں مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاعات پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو تیزی سے ضروری کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسی دوران، کشیدگی کے پیش نظر رات گئے کیے گئے فیصلے میں الیکشن کمیشن نے 20 میں سے 5 حلقوں میں فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا، ان حلقوں میں لاہور کے 4 اور ملتان کا ایک حلقہ شامل ہے۔
چیف سیکریٹری پنجاب اور پولیس چیف کو لکھے گئے خط میں ای سی پی نے کہا ہے کہ اس کے نوٹس میں آیا ہے کہ لاہور سمیت مختلف حلقوں میں مسلح افراد موجود ہیں، ان مسلح افراد کی موجودگی سے پرتشدد واقعات کے علاوہ آئندہ ضمنی انتخابات کا انعقاد متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ یہ بھی رپورٹ کیا گیا ہے کہ کچھ قابل ذکر لوگ پولنگ کے دن تشدد اور خوف و ہراس پھیلانے کے لیے دوسرے علاقوں/صوبوں سے شرپسندوں کو لانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، ایسی مجرمانہ سرگرمیاں کسی قیمت پر قابل قبول نہیں ہیں۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ مسلح افراد کی موجودگی ووٹروں اور انتخابات کے پرامن انعقاد میں رکاوٹ بن سکتی ہے جبکہ یہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی بھی ہے۔
اپنے خط میں الیکشن کمیشن نے صوبائی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کہا ہے کہ وہ ایسی مجرمانہ سرگرمیوں کا نوٹس لیں، انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ ایسے شرپسندوں کی فوری گرفتاری کے لیے اور حلقوں میں ان کے داخلے کو روکنے کے لیے قبل از وقت اقدامات کریں۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ انتظامیہ یا پولیس کو جہاں بھی الیکشن کمیشن سے تحریری طور پر کوئی ہدایت درکار ہوگی وہ فوری طور پر فراہم کی جائے گی۔
دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا جنہوں نے ضمنی انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے گزشتہ روز ای سی پی کے اجلاس کی صدارت کی، انہوں نے چیف سیکریٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام سے فون پر بات کی اور انہیں الیکشن کے دوران پرامن ماحول کو یقینی بنانے کے لیے کہا۔
الیکشن کمیشن نے حکام کو یاد دہانی کرائی کہ کسی بھی انتخابی حلقے میں ہر قسم کے اسلحے کی نمائش منع ہے اور کسی بھی شخص، امیدوار یا پارٹی کارکن کو اسلحے کی نمائش کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب، تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کو ہدایت کی ہے کہ اگر پولنگ کے دوران اور پولنگ کے نتائج کی تیاری کے دوران کسی بھی شرپسند نے انتخابی ماحول کو خراب کیا تو ایسے شخص کے خلاف آئین اور قانون کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تحریری طور پر آگاہ کریں اور سخت کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے دوران وزارت داخلہ کو کوئیک رسپانس فورس کے اضافی اہلکاروں اور فلیگ مارچ کو بڑھانے کا بھی کہا ہے۔
ادھر آئندہ ضمنی انتخابات کے دوران تشدد کے ممکنہ خطرات اور خدشات کے پیش نظر ای سی پی نے لاہور کے 4 اور ملتان کے ایک حلقے میں پولنگ اسٹیشنوں کے باہر فوج کی تعیناتی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رینجرز کی تعیناتی پر پہلے اتفاق کیا گیا تھا لیکن حالیہ اطلاعات کے پیش نظر بدامنی اور تشدد کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کو تھکا دینے والا ماسٹر مائنڈ رمزی الاسود
?️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:1995 میں صہیونی انٹیلی جنس سروس موساد کے عناصر نے فلسطینی
مارچ
غزہ کی پٹی میں صہیونی آبادکاری کا صیہونی منصوبہ
?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں:صہیونی قابضین نےگزشتہ ایک سال سے غزہ کی پٹی میں خون
دسمبر
یمنی عوام کے غزہ کی حمایت میں اور امریکہ مخالف وسیع مظاہرے
?️ 18 مارچ 2025 سچ خبریں:یمن کے دارالحکومت صنعا اور دیگر شہروں میں امریکہ اور
مارچ
سعودی آرامکو آئل کمپنی پر سائبر حملے کی تفصیلات
?️ 22 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی آرامکو آئل کمپنی سے وابستہ ایک سعودی عہدیدار نے کمپنی
جولائی
جنرل اسمبلی نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی منظوری دی
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں:الجزیرہ نے اقوام متحدہ میں سفارتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے
دسمبر
غزہ میں قابضین سے نمٹنے کے لیے مزاحمتی حکمت عملی
?️ 24 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونیوں کی غزہ پر قبضے اور تباہی کی مسلسل دھمکیوں
مارچ
پراپرٹی لیکس: اشرافیہ نے ملک کو بین الاقوامی سطح پربدنام کیا، حافظ نعیم الرحمان
?️ 15 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) پراپرٹی لیکس منظر عام پر آنے کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ
مئی
فلسطینیوں نے صہیونی فلیگ مارچ کو روکنے کے لیئے اہم اعلان کردیا
?️ 15 جون 2021غزہ (سچ خبریں) فلسطینیوں نے صہیونی فلیگ مارچ کو روکنے اور انتہاپسند
جون