الیکشن کمیشن پاکستان کی انتخابی رولز میں تبدیلی کی منظوری

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 239 کے تحت حاصل اختیار کے مطابق انتخابی رولز میں تبدیلی کی منظوری دے دی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے مختلف منظرناموں اور وقت کے ساتھ پیدا سامنے آنے والی مشکلات کو حل کرنے کے لیے قانون کے مطابق الیکشن کمیشن رولز میں مختلف ترامیم کی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے الیکشن رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی کی ہے اور 5 نئے فارم بھی جاری کردیے ہیں۔

اس میں کہا گیاہے کہ ترمیم شدہ رولز پر 15 روز میں اعتراضات دائر کیے جا سکیں گے، سیاسی جماعتیں یا امیدوار 7 اکتوبر تک اعتراضات عائد کرسکتے ہیں۔

امیدواروں کے لیے الیکشن اخراجات کے لیے بینک اکاونٹ سے متعلق رولز میں تبدیلی کر دی گئی ہے، اعلامیے کے مطابق امیدوار کو انتخابی اخراجات کے لیے الگ بینک اکاونٹ کھولنا ہو گا، الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار کا مشترکہ اکاونٹ قابل قبول نہ ہو گا، ریٹرننگ افسر امیدوار کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے آفس میں رزلٹ فراہم کرے گا۔

اس میں پوسٹل بیلٹ سے متعلق رولز بھی تبدیل کردیے گئے ہیں، پوسٹل بیلٹ کو الگ الگ پیکٹس میں سیل کر کے متعلقہ ریٹرننگ افسران (آر اوز) کو بھیجا جائے گا، پوسٹل بیلٹ الیکشن ڈے سے پہلے آر او کو نہ ملنے پر ووٹس گنتی میں شمار نہیں ہوں گے، رات 2 بجے تک رزلٹ میں تاخیر پر آر او فوری الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے گا، آر او تاخیر کی وجوہات سے بھی الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے گا۔

رولز کے مطابق آر او امیدواروں کی موجودگی میں رزلٹ حوالے کرے گا، آر او نتائج کے لییے فارم 47، 48، 49 خود مرتب کر کے سیل کرے گا، امیدوار انتخابی اخراجات کا ریکارڈ خود مرتب اور حوالے کرے گا، امیدوار انتخابی اخراجات کی مکمل تفصیلات اور انتخابی مہم پر مالی اخراجات کی تفصیلات فراہم کرنے کا پابند ہو گا۔

رولز کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے پہلے الگ بینک اکاونٹ کھولنے کا پابند ہو گا، انتخابات سے متعلق پیٹیشن ایک لاکھ روپے کے عوض فائل کی جا سکے گی، الیکشن کمیشن کیس پر 180 روز میں فیصلہ سنائے گاَ۔

رولز میں کہا گیا ہے دوران سماعت التوا مانگنے پر 10 ہزار سے 50 ہزار جرمانہ کیا جائے گا، سماعت میں 3 روز سے زیادہ کا التوا نہیں ملے گا۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ سیاسی جماعتیں انٹرا پارٹی الیکشن سے 15 روز پہلے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرنے کی پابند ہوں گی، اسی طرح رولز میں ترمیم کے بعد سیاسی جماعتیں کو انٹرا پارٹی الیکشن کے 7 روز بعد تفصیل لازمی جمع کرانا ہوں گی، الیکشن کمیشن کے جرمانے حکومتی خزانے میں جمع ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیا تھا عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کرا دیے جائیں گ جب کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 ستمبر 2023کو شائع کر دی جائے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات اور تجاویز کی سماعت کے بعد حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو شائع کی جائے گی اور اس کے بعد 54 دن کے الیکشن پروگرام کے بعد انتخابات جنوری 2024کے آخری ہفتے میں کرا دیے جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

بلاول بھٹو کے مناظرے کا چینلج کراچی کی بارش میں بہہ گیا، شہباز شریف

?️ 4 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف

شام کی سعودی عرب میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کی تیاری

?️ 4 مئی 2023سچ خبریں:شامی ذرائع ابلاغغ نے اس ملک کی خارجہ کے ایک ٹیکنیکل

یمنی تنظیم کا یوکرین کے خلاف اسلامی ممالک سے اہم مطالبہ

?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر نے اعلان

ایف بی آر کا سولر پینلز کی درآمد میں ’بڑے پیمانے پر اوور انوائسنگ‘ کا انکشاف

?️ 14 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کے پینل کے سامنے چونکا دینے

ہنٹر بائیڈن کی معافی کے امریکی عدلیہ اور ٹرمپ کی حکومت پر کیا اثر ہوگا؟

?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے 11 دسمبر کو اعلان کیا کہ

پل میں تولا، پل میں ماشہ؛ انوکھی امریکی سیاست

?️ 21 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ کے دورہ بیجنگ کے ایک روز بعد ایک

سری لنکا میں ایک بار پھر ایمرجنسی نافذ

?️ 8 مئی 2022سچ خبریں:سری لنکا میں خراب معاشی صورتحال کے خلاف عوامی مظاہروں کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے