الیکشن کمیشن نے پی پی-7 راولپنڈی میں پی ٹی آئی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی-7 راولپنڈی 2 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کی دائرہ کردہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی۔

پی ٹی آئی نے پنجاب کے حلقے پی پی-7 راولپنڈی 2 کے ضمنی انتخاب کو چلینج کرتے ہوئے حوالہ دیا تھا کہ انتخاب کے نتائج میں تاخیر ہوئی جبکہ کامیاب اور دوسرے نمبر پر رہنے والے امیدوار کو ملنے والے ووٹوں کے درمیان معمولی فرق ہے۔

یہ فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سنایا۔

الیکشن کمیشن نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار پولنگ کے دوران کوئی دھاندلی یا بے قاعدگی ثابت نہیں کر سکے، فیصلے میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار دوبارہ گنتی کی وجوہات بتانے میں ناکام رہا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلے کے اعلان کے فوری بعد پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے ٹوئٹر پر فیصلے کو قانون کے خلاف قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے غیر جانبداری اور دیانتداری کے خاتمے کے جمہوریت کے خلاف دور رس منفی نتائج ہوں گے۔

غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجا صغیر پنجاب اسمبلی کی نشست صرف 49 ووٹوں کے مارجن پر جیتی تھی جبکہ ان کے مخالف پی ٹی آئی امیدوار ریٹائرڈ کرنل شبیر اعوان دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شبیر اعوان نے ریٹرننگ افسر (آر او) کے پاس درخواست جمع کرواتے ہوئے دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے اپنی درخواست میں دلیل دی تھی کہ پنجاب بھر کے دیگر حلقوں میں ضمنی انتخابات کے نتائج کا اعلان شام 7 بجے کیا گیا جبکہ پی پی7 کا نتیجہ شام 7 بج کر 40 منٹ پر جاری کرتے ہوئے رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) میں خرابی کا جواز پیش کیا گیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اس حلقے میں ضمنی انتخاب کے عمل کے لیے 3 لاکھ 35 ہزار 295 ووٹرز کے لیے 787 پولنگ بوتھس پر مشتمل 266 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے تھے۔

الیکشن کمیشن میں پی پی 7 ضمنی انتخابات میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کی اپیل مسترد کردی۔

پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر اعوان کی جانب سے 21 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کی درخواست دی گئی تھی۔

ریٹرننگ افسر (آر او) کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اور ہائی کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن میں درخواست دی گئی تھی۔

الیکشن کمیشن نے آج ہی کیس پر سماعت کے دوران فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، سماعت کے دوران کامیاب امیدوار مسلم لیگ (ن) راجا صغیر کا مؤقف بھی سنا گیا۔

مشہور خبریں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی تائید کرتا ہوں:فواد چوہدری

?️ 14 اپریل 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر

یورپی یونین کا قانونی شعبہ IRGC کو دہشت گرد قرار دینے کے معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے:فنانشل ٹائمز

?️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:فنانشل ٹائمز اخبار نے اطلاع دی ہے کہ یورپی یونین کا

جارجیا میں مغرب نواز مظاہرے جاری؛100 سیکیورٹی اہلکار زخمی

?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں:جارجیا کی وزارت داخلہ نے ملک کے دارالحکومت میں مغرب نواز

حکومت اور پیپلز پارٹی کی مذاکرات

?️ 22 جون 2024سچ خبریں: پنجاب میں پاور شیئرنگ کے مسئلے پر حکومت اور پیپلز

کچھ سیاسی پارٹیاں اسلام کو غلط طریقے سے استعمال کر رہی ہیں

?️ 19 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)مارگلہ ہائی وے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے

صیہونی ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے پریشان

?️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:جب کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی

مغربی کنارے اور یروشلم میں وسیع پیمانہ پر فلسطینیوں کی گرفتاریاں

?️ 1 جولائی 2021سچ خبریں:اسرائیلی فورسز نے گذشتہ رات اور آج صبح مغربی کنارے میں

حکومت آئی پی پیزسے متعلق حقیقی اقدامات نہیں کررہی،مفتاح اسماعیل

?️ 23 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی کے رہنماء مفتاح اسماعیل نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے