?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل نے مشیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن ٹربیونل نے تحریک انصاف کے امیدوار کو خیبر پختونخوا سے سینیٹ کا الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا ہے۔
الیکشن ٹربیونل نے مشیر خزانہ کے کاغذاتِ نامزدگی کے خلاف دائر اپیل پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخواہ سے سینیٹ کے خالی نشست پر انتخابات کے لیے مشیر خزانہ شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کر دیا گیا تھا۔تحریک انصاف کے امیدوار کے کاغذات نامزدگی عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے امیدوار امیر زادہ نے الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے امید وار امیر زادہ نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ شوکت ترین مردان کے رہائشی نہیں ہیں اور نہ ہی الیکٹورل رول میں رجسٹرڈ ہیں جب کہ کاغذات نامزدگی کے ساتھ جو الیکٹورل رول جمع ہے وہ بھی سرٹیفائیڈ نہیں ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ شوکت ترین مردان کے ووٹر ہی نہیں تو کیسے اس حلقے سے سینیٹ کی نشست پر الیکشن لڑسکتے ہیں لہٰذا شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
یاد رہے کہ حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے مشیرخزانہ شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عامر کیانی نے دستخط کے بعد ٹکٹ جاری کیا۔ شوکت ترین خیبر پختونخواہ سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر سینیٹ الیکشن لڑیں گے۔ جس کے لیے مشیر خزانہ کل اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔ سینیٹر منتخب ہونے کے بعد شوکت ترین دوبارہ وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے۔
واضح رہے کہ سینیٹ کی نشست کے لئے کاغذات نامزدگی کی جمع کروانے کی کل آخری تاریخ ہے اور شوکت ترین کل اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے جب کہ سینٹ کی خالی نشست پر پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن خیبر پختونخواہ نے سینیٹر محمد ایوب کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہونے والی نشست کے لیے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا، سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن خیبرپختونخواہ کے جاری کردہ انتخابی شیڈول کے مطابق سینیٹر محمد ایوب کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہونے والی نشست پر پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کا ایران پر حملہ؛ عالمی سطح پر مذمتوں کی لہر
?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:امریکہ کے ایران پر حملے کے بعد دنیا بھر میں
جون
ویگنر کمانڈر کی موت کے بارے میں مغربی ممالک کی قیاس آرائیاں
?️ 26 اگست 2023سچ خبریں: نیویارک ٹائمز اور وال اسٹریٹ جرنل نے پریگوزن کو لے
اگست
صیہونی اشتعال انگیزیوں کی قیمت
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک صیہونی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی ریاست
اکتوبر
مقبوضہ جموں وکشمیر:نام نہاد انتخابات سے قبل سیکورٹی انتظامات مزید سخت
?️ 18 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت
مئی
ترکی میں امریکہ کے خلاف مظاہرے
?️ 26 مئی 2021سچ خبریں:ترک عوام امریکی فوج کے راڈار اڈے کورہ جیک کے سامنے
مئی
مفتی اعظم عمان کی فلسطینی مزاحمت کی عسکری صلاحیت میں اضافے پر مبارکباد
?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی سے فائر کیے
مئی
صیہونیوں کے ہاتھوں ایک سال میں 953 فلسطینیوں کے مکانات تباہ
?️ 29 مارچ 2023سچ خبریں:ایک دستاویزی شماریاتی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ صیہونی حکومت
مارچ
جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کا قیام کیسے ہو سکتا ہے؟
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں: تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری
اگست