?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب میں انتخابات کے لیے فنڈز کے اجرا کے معاملے پر انِ چیمبر سماعت اختتام پذیر ہوگئی ہے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس منیب اختر اور جسٹس اعجاز الاحسن نے اِن چیمبر سماعت کی جس میں اٹارنی جنرل اور دیگر حکام پیش ہوئے۔
سماعت میں وزارت خزانہ کے اسپیشل سیکریٹری اویس منظور سمرا، ایڈیشنل سیکریٹری عامر محمود ، ایڈیشنل سیکریٹری تنویر بٹ کے علاوہ اسٹیٹ بینک کی قائم مقام گورنر سمعیہ کامل پیش ہوئیں جبکہ وفاقی حکومت کی نمائندگی اٹارنی جنرل نے کی۔
دورانِ سماعت اٹارنی جنرل فار پاکستان منصور عثمان اعوان نے مؤقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت انتخابات کے لیے فنڈز کے اجرا میں بے بس ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ نے حکومت کو فنڈز جاری کرنے کا اختیار ہی نہیں دیا تو فنڈز کیسے جاری کریں۔
سماعت میں پیشی سے قبل اٹارنی جنرل نے وزیراعظم شہباز شریف کے طلب کرنے پر ان کے ساتھ مشاورت کی۔
خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی زیر سربراہی بینچ نے پنجاب میں انتخابات کے لیے فنڈز کی فراہمی کے معاملے پر سیکریٹری خزانہ، اٹارنی جنرل، سیکریٹری الیکشن کمیشن اور گورنر اسٹیٹ بینک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 اپریل کوطلب کیا تھا۔
عدالت کے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے فنڈز فراہم نہیں کیے اور فنڈز کی عدم فراہمی عدالتی احکامات کی حکم عدولی ہے جس کے نتائج قانون میں واضح ہیں۔
عدالت نے اپنے نوٹس میں کہا تھا کہ الیکشن کے لیے فنڈز کی فراہمی توہین عدالت کی کارروائی سے زیادہ اہم ہے۔
عدالت نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کے حوالے سے تمام ریکارڈ بھی فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔
چیف جسٹس نے تمام افسران کو 14 اپریل کو چیمبر میں طلب کیا تھا۔
یاد رہے کہ 11 اپریل کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انتخابات کے لیے 21 ارب روپے کے اجرا کے حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی تھی۔ ’ جس میں کہا گیا تھا کہ حکومت مذکورہ فنڈز جاری کرنے سے کترا رہی ہے جبکہ وفاقی حکومت عدالت عظمیٰ کے 14 مئی کو انتخابات کرانے کے فیصلے پر عمل نہ کرنے کے لیے مواقع تلاش کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 4 اپریل کو الیکشن کمیشن کو ہدایت کی تھی کہ فنڈنگ کے حوالے سے عدالت عظمیٰ کو آگاہ کریں اور فنڈز کی درخواست پر حکومت سے آنے والے جواب کی ایک رپورٹ جمع کرادیں۔
سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ اگر فنڈ فراہم نہیں کیے جاتے ہیں یا فنڈز کم جاری کیے جاتے ہیں تو سپریم کورٹ احکامات جاری کرسکتی ہے یا متعلقہ حکام کو ہدایات دے سکتی ہے۔
ادھر وفاقی وزیر خزانہ نے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق 21 ارب روپے جاری کرنے کے لیے منی بل پارلیمان کی منظوری کے لیے پیش کیا تھا۔
جس پر گزشتہ روز قائمہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہمی سے متعلق منی بل 2023 کو متفقہ طور پر مسترد کردیا۔
بعدازاں قومی اسمبلی نے بھی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابی اخراجات کے لیے 21 ارب کی فراہمی کے لیے پیش کی گئی تحریک کثرت رائے سے مسترد کردی گئی تھی۔


مشہور خبریں۔
عید الفطر پر قیدیوں کی سزا میں نرمی کا ہدایت نامہ جاری
?️ 7 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عید الفطر پر قیدیوں کی سزا میں نرمی کا
مئی
مولانا فضل الرحمن کے غیر فعال مجلس عمل کے رہنماؤں سے رابطے
?️ 22 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل
جولائی
اسلام کے خلاف مغربی ثقافتی زوال
?️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:قرآن پاک کی بے حرمتی سمیت مغرب میں نفرت پر مبنی
جنوری
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
?️ 25 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے برطرفی کے خلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے
اپریل
واٹس ایپ میں آواز کے ذریعے میٹا اے آئی سے بات کرنے کا فیچر متعارف
?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر
اگست
امریکی کھوکھلی جمہوریت
?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:اس سال 8 اور 9 دسمبر کو ایک ورچوئل میٹنگ کے
دسمبر
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ترامیم سے متعلق تنازع، جسٹس منیب اختر کا واک آؤٹ
?️ 14 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عدلیہ سے متعلق آئینی پیکج کے مجوزے کے
ستمبر
آل پاکستان جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے سونے کے نرخوں کا اجرا پھر معطل کردیا
?️ 19 اکتوبر 2023پشاور 🙁سچ خبریں) پشاور اور لاہور کے تاجروں کی جانب سے مفاہمت
اکتوبر