?️
اسلام آباد: (سچ خبریں )الیکشن کمیشن نے این اے 24 چارسدہ کے ضمنی انتخابات میں سرکاری وسائل اور ہیلی کاپٹر کے استعمال کے معاملے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا ہے، جبکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اپنے وکیل کے ذریعے اپنا جواب جمع کر ا دیا ۔
نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق عمران خان اور وزیراعلیٰ محمود خان کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ ہمیں کل نوٹس موصول ہوا، اس کا جواب جمع کرا رہے ہیں، کل ڈی ایم او چارسدہ میں اس کیس کی سماعت ہے۔
ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ بار بار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، ایک حلقے کی نہیں بلکہ ہر حلقے کی خلاف ورزی دیکھیں گے۔اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ مسلسل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے تھے، یہ کیس ہمیں جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر نے بھیجا ہے، انہوں نے 4 بار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔
ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ نے پشاور میں خلاف ورزی کی تو جرمانہ ہوا، پھر چارسدہ میں خلاف ورزی ہوئی، سرکاری مشینری آپ کے کنٹرول میں ہے، آپ پر الزام ہے کہ ہیلی کاپٹر سمیت ساری سرکاری مشینری ضمنی الیکشن میں استعمال ہوئی، آپ اپنے قانونی اعتراضات تحریری طور پر ہمیں دے دیں۔
وکیل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ آپ کا نوٹس چارسدہ این اے 24 سے متعلق ہے، ضابطہ اخلاق پر ڈی ایم او جرمانہ ہی نہیں کر سکتا، میں اپنے اعتراضات تحریری طور پر جمع کرا دیتا ہوں ،عمران خان کی طرف سے کوئی الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوا جس پر الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا۔


مشہور خبریں۔
پی ٹی اے کا جعلی ویب سائٹس اور آن لائن نوکریوں کےخلاف ملک گیر آگاہی مہم کا آغاز
?️ 7 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے
اکتوبر
آئندہ ماہ بجٹ پیش کیا جائے گا:نوید قمر
?️ 6 مئی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر کا کہنا
مئی
وزیراعظم شہباز شریف کی صدرآصف زرداری سے ملاقات
?️ 10 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی
مئی
ملئیشیا اسرائیل کو اقوام متحدہ سے نکالنے کا خواہاں
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: ملئیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے پیر کے روز
نومبر
اردگان کی یونان کو دھمکی
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:ترکی کے صدر نے یونان کی جانب سے اس ملک کے
ستمبر
اب تک غزہ کی جنگ کے نتائج اور پیغامات
?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ جو نسل
نومبر
اسرائیل مستقل جنگ بندی قبول کیوں نہیں کر رہا ہے؟
?️ 1 مئی 2025سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردوغان نے اطالیہ سے واپسی پر صحافیوں
مئی
مایا علی پر فدا ہوں، یہ بات ان کو بھی پتا ہوگی، اسامہ خان
?️ 29 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار اسامہ خان نے کہا ہے کہ وہ
جنوری