اللہ کا شکر ہے بچت ہو گئی، مارنے والوں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی: عمران خان

?️

لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کا شوکت خانم ہسپتال میں میڈیکل بورڈ نے معائنہ کیا جس کے بعد ان کی تمام میڈیکل رپورٹس کو تسلی بخش قرار دیدیا گیا۔ 

عمران خان نے شوکت خانم میں عیادت کے لیے آنے والے سینئر رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرز مجھے جانیں دیں تو فوری لانگ مارچ آگے بڑھاؤں،میری کوشش ہے ابھی عوام کے درمیان پہنچ جاؤں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اللہ کا شکر ہے بچت ہو گئی، مارنے والوں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی ، ڈرنے والا نہیں ہوں، اس سے میں مزید مضبوط ہوا ہوں۔خیال رہے کہ عمران خان وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے جس کے بعد انہیں طبی امداد کے لئے شوکت خانم ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا تھا ۔

گزشتہ روز میڈیکل بورڈ نے خان کا معائنہ کیا اور میڈیکل رپورٹس کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے چہل قدمی اور ٹوائلٹس استعمال کرنے کی اجازت دیدی، چیئرمین پی ٹی آئی ڈسچارج کرنے پر بضد رہے مگر ڈاکٹرز نے انہیں ایک روز آرام کا مشورہ دیدیا۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مزید ٹیسٹ کی ضرورت نہیں، انہیں کھانے پینے میں کسی چیز سے نہیں روکا گیا۔ قبل ازاں ذرائع میڈیکل بورڈ کے مطابق عمران خان کی دائیں ٹانگ کا دو گھنٹے تک آپریشن جاری رہا، چیئرمین پی ٹی آئی کو ٹانگ پر 4 زخم آئے، ہڈی کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔میڈیکل بورڈ کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران ہر قسم کے ذرات کو نکال دیا گیا، آپریشن کے دوران ہر زاویے سے تسلی کرنا ضروری تھا، آپریشن چھوٹا تھا لیکن تسلی کے لئے وقت درکار تھا۔دوسری جانب شوکت خانم یسپتال سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ایک جھلک بھی سامنے آئی ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ عمران خان بیڈ پر لیٹے ہیں اور ان کے پائوں میں پٹی بندھی ہوئی ہے۔

مشہور خبریں۔

یمنی عوام کے خلاف ممنوعہ بمبوں کا استعمال

?️ 22 مارچ 2021سچ خبریں:باخبر ذرائع کے مطابق سعودی عرب صنعا میں رہائشی علاقوں پر

بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ دفتر خارجہ

?️ 12 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت سے

ایپل اور اوپن اے آئی کی امریکی عدالت سے ایلون مسک کے مقدمے کو خارج کرنے کی درخواست

?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں: ایپل اور اوپن اے آئی نے امریکی عدالت میں ایلون

یمن اور سعودی اتحاد کے 1000 سے زائد قیدیوں کی عنقریب رہائی

?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت میں قیدیوں کے امور کی قومی

امریکہ اور یورپ کے درمیان عدم اعتماد کی خلیج؛ ٹرمپ اتحادیوں کو کیوں کمتر سمجھتے ہیں؟  

?️ 8 مارچ 2025 سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت کے

ایرانی میزائل حملہ آوروں کو منھ توڑ جواب دیتے ہیں: امریکی ویب سائٹ

?️ 7 جون 2022سچ خبریں:   ایک امریکی فوجی تجزیاتی ویب سائٹ کے مطابق، ایران کے

عمران خان ، بشریٰ بی بی کیخلاف ناجائز تعلقات کے الزامات سے متعلق کیس ختم

?️ 17 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان

غزہ میں صیہونیوں کی بربریت کے بارے میں عالمی برادری کو انتباہ

?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: یوم نکبت کی 76ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پریس کانفرنس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے