?️
اسلام آباد:(سچ خبریں)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکتکرنے والے سربراہان مملکت و حکومت کے اعزاز میں اقوا م متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جانب سے دیئے جانے والے استقبالیہ میں شرکت.
جنرل اسمبلی ہال پہنچ کرافتتاحی اجلاس کی کارروائی میں حصہ لے رہے ہیں.افتتاحی اجلاس کی پہلی تقریر روایتی طور پر برازیل کے صدر کرتے ہیں جبکہ دوسرا نمبر میزبان ملک امریکہ کا ہوتا ہے.
وزیراعظم شہباز شریف آج مصروف دن گزاریں گے، وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کرنے والے سربراہان مملکت و حکومت کے اعزاز میں اقوا م متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جانب سے دیئے جانے والے ااستقبالیہ میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے اعلی سطحی مباحثے کے افتتاحی اجلاس میں شریک ہوں گے.
وزیر اعظم شہباز شریف نے فرانس کے صدر سے ملاقات کی ، وزیر اعظم آسٹریا کے فیڈرل چانسلر کارل نیہمر، سپین کے صدر پیڈرو سنچیز پیریز کاسٹے جون اور ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے.
سہ پہر میں وزیر اعظم دی ٹائمز سینٹر کا دورہ کریں گے اور نیویارک ٹائمز کے ادارتی بورڈ کے ساتھ انٹرویو میں شریک ہوں گے. شام کو وزیر اعظم سے امریکہ کے موسمیاتی تبدیلی پر خصوصی نمائندے جان کیری ملاقات کریں گے.
وزیراعظم شہباز شریف دورہ امریکا کے دوران آج چینی اور جاپانی ہم منصب سے ملاقاتیں کریں گے، امریکی صدر کے عشائیے میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف 23 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، جس میں پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں اور کشمیر کی صورتحال دنیا کےسامنے رکھیں گے۔
گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں سیکرٹری جنرل کے استقبالیہ میں شرکت کی جہاں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم، ایران، فرانس اورسپین کے صدور سے ملاقاتیں کیں۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی آمد کے بعد امریکی امداد کے خاتمے پر زیلنسکی کی تشویش
?️ 8 نومبر 2024سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یورپی یونین کے سربراہی
نومبر
امریکہ کے لیے 2022 ایک مشکل سال
?️ 26 دسمبر 2021موجودہ حالات سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2022 میں امریکہ کو بڑے
دسمبر
یمن جنگ میں سعودی عرب کی شکست کی متعدد وجوہات
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:یمن جنگ اب سعودی شکست کے کئی پہلوؤں کے انکشاف کے
مئی
سندھ میں 129 ’غیرقانونی افغان مہاجر‘ خواتین 178 بچوں کے ساتھ جیلوں میں ہیں، شرجیل میمن
?️ 31 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے
دسمبر
صدر مملکت نے اپنے پیغام میں عوام کو عید کی مبارک باد دی
?️ 13 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عید الفطر
مئی
"سیاہ معیشت” اور مشرقی افریقی ممالک کو غیر مستحکم کرنے میں اس کا کردار
?️ 28 جولائی 2025سچ خبریں: غیر رسمی معیشت یا "سیاہ معیشت” مشرقی افریقہ میں مسلح
جولائی
ترکی کے جہاز کو بحر اسود میں بم سے نشانہ بنایا گیا
?️ 25 فروری 2022سچ خبریں: اینٹی وی نے آج رپورٹ کیا کہ اوڈیسا سے رومانیہ
فروری
ڈی آئی خان میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا ایک اور حملہ، اہلکار شہید
?️ 31 دسمبر 2024ڈیرہ اسماعیل خان: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ کے علاقہ ڈیرہ اسماعیل خان میں
دسمبر