اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی کی برآمدات میں اضافے کی منظوری دے دی

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے شوگر انڈسٹری کے مطالبے پر 21 نومبر تک گنے کی کرشنگ شروع کرنے کی شرط پر مزید 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی، اس کے علاوہ گزشتہ ہفتے پورٹ قاسم پاور پروجیکٹ کے ہلاک چینی ملازمین کے لواحقین کے لیے معاوضے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے پیش کی گئی سمری پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں مجوزہ اور جاری برآمدات کے باوجود وافر مقدار میں اضافی اسٹاک کے پیش نظر مزید 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت طلب کی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبوں اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق 30 ستمبر تک چینی کا موجودہ اسٹاک 20 لاکھ 54 ہزار ٹن تھا جبکہ رواں سال 24-2023 کے آخری 10 ماہ کے دوران اس کی مجموعی کھپت 54 لاکھ 56 ہزار ٹن رہی، اگلے دو مہینوں میں مارکیٹ میں فروخت کا تخمینہ لگ بھگ 9 لاکھ ٹن لگایا گیا ہے، لہٰذا 30 نومبر تک بقیہ متوقع اسٹاک 10 لاکھ ٹن رہ جائے گا۔

ای سی سی نے اس تجویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور وزارتوں کی سفارشات کی روشنی میں 5 لاکھ ٹن ٹن اضافی چینی برآمد کرنے کی تجویز کو اسی شرائط و ضوابط کے ساتھ منظوری دی، جو ای سی سی کے 20 ستمبر کے گزشتہ فیصلے میں کچھ ترامیم کے ساتھ دی گئی تھی۔

یہ اجازت پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے اس حلف نامے کی شق سے مشروط ہوگی کہ ان کی ملیں اگلے سال کے لیے 21 نومبر سے پیداوار شروع کر دیں گی اور شرائط پر پورا نہ اترنے والی ملوں کا برآمدی کوٹہ منسوخ کر دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ چینی برآمد کنندگان اس بات کو بھی یقینی بنائیں گے کہ شوگر کے متعلقہ کمشنرز کوٹہ مختص کرنے کے 90 دنوں کے اندر کنسائنمنٹس بھیجے جائیں، ایکسپورٹ کی اجازت چینی ایڈوائزری بورڈ کی جانب سے مقامی مارکیٹ کے استحکام اور خوردہ قیمت کی برقراری کے مفاد میں منسوخی سے مشروط ہوگی۔

ای سی سی نے یہ بھی ہدایت کی کہ کابینہ کمیٹی برائے مانیٹرنگ شوگر ایکسپورٹ جو پہلے ہی وفاقی کابینہ کی جانب سے جون میں تشکیل دی گئی تھی، اور جس پر ستمبر میں نظر ثانی کی گئی تھی، ملک میں چینی کی طلب، رسد اور قیمت کی صورتحال پر وفاقی کابینہ کو رپورٹ کرے گی، جس میں 5 لاکھ ٹن چینی کی برآمد کا معاملہ بھی شامل ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی جانب سے پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ہلاک چینی ملازمین کے لیے معاوضے کے پیکج کے لیے جمع کرائی گئی سمری کی بھی منظوری دی۔

اسی دوران کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی اداروں (سی سی او ایس او ایز) نے بھی وزیر خزانہ کی صدارت میں وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کی جانب سے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے کام کرنے والے غیر منافع بخش سرکاری ادارے نیشنل ڈیزاسٹر رسک منیجمنٹ فنڈ کو اسٹریٹجک سرکاری ملکیت والے انٹرپرائز کے طور پر درجہ بندی کرنے کے لیے دائر درخواست کی منظوری دے دی۔

مشہور خبریں۔

امریکہ افغانستان میں اپنی شکست کا بدلہ لینا چاہتا ہے: قندھار دھماکے پر لبنان کا جواب

🗓️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ تحریک نے ایک بیان میں قندھار

مغربی پابندیوں کا ہمیشہ الٹا اثر

🗓️ 7 اپریل 2022سچ خبریںآسٹریلوی اسٹریٹیجک پالیسی کے ایک سینٹر کا کہنا ہے کہ تاریخ

ایران اپنے پڑوسیوں کے لیے خیر خواہ ہے: شامی وزیر خارجہ

🗓️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصب ایرانی وزیر خارجہ

حماس کو شکست دینا ناممکن ہے: صیہونی جنرل

🗓️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے ریزرو جنرل اسحاق برک نے کہا کہ فوج

ورزاء کالعدم جماعت سے متعلق بیانات دینے سے پرہیز کریں: وزیر اعظم

🗓️ 2 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو کالعدم جماعت

صہیونی لابی کہاں کہاں قابض ہے؟ ترک صدر

🗓️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر نے آج انقرہ میں نئے تعلیمی سال

نصراللہ ہمارے بارے میں کیا کیا جانتے ہیں؟صیہونی تجزیہ کار

🗓️ 10 جولائی 2023سچ خبریں: یدیعوت احرونٹ اخبار کے صیہونی فوجی مسائل کے تجزیہ نگار

تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی سے تیار دنیا کی پہلی مسجد کا افتتاح

🗓️ 8 مارچ 2024سچ خبریں: سعودی عرب کے شہر جدہ شہرمیں ’تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے