?️
اسلام آباد(سچ خبریں) دفتر خارجہ نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کے لیے عالمی برادری کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہیں ، امن ، ترقی اور استحکام کے مشترکہ مقاصد کو مزید آگے بڑھانے کے لئے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن ترقی اور استحکام کے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
خیال رہے کہ 15 اگست کو طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد سے پاکستان عالمی برادری کے ساتھ گہرے روابط قائم کیے ہوئے ہے اور دنیا کے متعدد عالمی رہنما وزیراعظم عمران خان یا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے گفتگو کرچکے ہیں۔اس بات چیت کا زیادہ تر حصہ غیر ملکیوں اور خطرات کے شکار افغان شہریوں کو کو افغانستان سے نکالنے پر مرکوز رہا۔
پاکستان کی مدد سے دنیا کے تقریباً 38 ممالک سے تعلق رکھنے والے کم و بیش12 ہزار افراد کو افغانستان سے نکالا گیا۔عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان کی انخلا کے لیے فراہم کردہ سہولت کو عالمی رہنماؤں اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہوں نے بڑے پیمانے پر تسلیم کیا۔
چنانچہ اب جبکہ انخلا کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے تو توجہ مستقبل کی افغان حکومت، اس کی پہچان، بڑھتے ہوئے انسانی بحران اور امن و استحکام کے امکانات کی جانب ہے۔برطانوی سیکریٹری برائے خارجہ، کامن ویلتھ اور ترقیاتی امور، ڈومینک راب افغانستان میں پیدا ہونے والی صورتحال پر پاکستانی قیادت سے بات چیت کے لیے اس وقت پاکستان کے دو روزہ دورے پر موجود ہیں۔
دوسری جانب امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارک اے ملی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فون پر بات کی۔امریکی جنرل کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق سینئر رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور بشمول پاکستان اور خطے کے موجودہ سیکیورٹی ماحول پر تبادلہ خیال کیا۔پاکستان دنیا پر مسلسل زور دے رہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ رابطہ برقرار رکھے اور ساتھ ہی اس مرحلے پر افغانستان کو نظر انداز کرنے کے حوالے سے خبردار بھی کررہا ہے۔


مشہور خبریں۔
ضلع کرم میں گاڑی پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق، 12 مشتبہ افراد گرفتار
?️ 3 ستمبر 2025ضلع کرم: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں ایک مسافر گاڑی
ستمبر
یمنی آثار قدیمہ کہاں اسمگل ہوئے ہیں؟
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں: یمن کے ایک ماہر نے اعلان کیا ہے کہ اس
اگست
اعظم سواتی متنازع ٹوئٹ کیس: کسی سیاسی شخصیت کا بیان مسلح افواج پر اثر انداز نہیں ہوسکتا
?️ 19 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف ٹوئٹ
اکتوبر
جسٹس مظاہر نقوی کی سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی فوری روکنے کی استدعا مسترد
?️ 15 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس مظاہر نقوی کی
دسمبر
اردنیوں کا فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں مظاہرہ
?️ 8 اپریل 2023سچ خبریں:اردن کے دارالحکومت کے مکینوں نے مظاہرہ کرکے فلسطینی عوام کی
اپریل
اسرائیل کو شکست دینے کے لیے ہماری قوم کا عزم مضبوط ہوتا جا رہا ہے: فلسطینی استقامت
?️ 6 جون 2022سچ خبریں: فلسطینی استقامتی گروپوں نے اتوار کی سہ پہر ایک بیان
جون
یورپ چین کے ساتھ تجارتی جنگ کے دہانے پر: نیویارک ٹائمز
?️ 30 مئی 2026سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ یورپ کے عوام سستے
مئی
واٹس ایپ صارفین کو ہیکنگ کا خطرہ
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:ٹیلی گرام کے مالک کا کہنا ہے کہ یکرز واٹس ایپ
اکتوبر