افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء پر پاکستان کا ردعمل

پاکستان نے افغانستان کے الزامات کو مسترد کر دیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) امریکی صدر بائیڈن کے بیان کے مطابق  افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں تنازعات کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، افغانستان میں امن عمل کے ذریعے ہی مذاکرات کا سیاسی حل اہم ہے اور امریکا طالبان معاہدے نے افغانستان میں مستقل جنگ بندی کی بنیاد رکھی۔

ان خیالات کا اظہار ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی صدر کے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا پر بیان سے متعلق دیا، ترجمان نے صدر بائیڈن کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر نے کہا کہ افغانستان سے یکم مئی سے افواج کی واپسی شروع ہوگی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر کے مطابق 11 ستمبر 2021 تک افواج کا انخلا مکمل ہوجائے گا، پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کی کوششوں کی مستقل حمایت کرتا رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ضروری ہے افغانستان سے افواج کا انخلا امن عمل پیشرفت سے ہم آہنگ ہو، اسی لیے افغان اسٹیک ہولڈرز سے ہم آہنگی سے فوجی انخلا کی حمایت کرتے ہیں۔

افغانستان میں امن و استحکام خطے کے مفاد میں ہے اسی لیے پرامن، مستحکم، خود مختار اور خوشحال افغانستان کے لیے پر عزم ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امن کوششوں کی ایک اہم خصوصیت افغان مہاجرین کی وطن واپسی ہے لہذا افغان امن کی کوششوں میں پاکستان دنیا کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

مشہور خبریں۔

انسٹاگرام نےصارفین کو بڑی خوش خبری دے دی

?️ 26 نومبر 2021نیویارک( سچ خبریں) انسٹاگرام  نے اپنے صارفین کو بڑی خوش خبری دی

معاشی اصلاحات سے ملک میں اقتصادی ترقی ہوئی ہے

?️ 1 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی

کینیڈا کی حکومت ویکسین نا لگانے والوں کے سخت، خلاف ادائیگی کاٹ دی جائے گی

?️ 7 اکتوبر 2021سچ خبریں:ا اے ایف پی کے مطابق ، وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو

کاظمی قمی کا ایران میں افغان تاجروں کے بینکنگ مسائل کے حل پر زور

?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:   طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی

صیہونیوں کے بارے میں یہودیوں کا منفی نظریہ: اسرائیلی مورخ کا اعتراف

?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونیت مخالف یہودی مورخ ایوی شلائم نے اعلان کیا ہے کہ

سی آئی اے کے سابق سربراہ نے دوسرے ممالک کے انتخابات میں مداخلت کا اعتراف کیا

?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں:   کچھ صارفین نے یاد دلایا ہے کہ جیمز وولسی کے

سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ در پردہ روابط کا انکشاف

?️ 26 جون 2021سچ خبریں:سعودی حکومت اپنی شبیہہ کو داغدار کرنےسے بچانے اور یمن ،

صدر ویگنر کی موت پر امریکی میڈیا کا بیانیہ

?️ 25 اگست 2023سچ خبریں:امریکی سی ان ان کے مطابق بدھ کو جاری ہونے والی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے