?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پٹرول مصنوعات کے بعد دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا رجحان آ رہا ہے، کہا تھا آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آنا شروع ہوجائے گی، صحت کارڈاور راشن رعایت جیسے منصوبے مہنگائی میں مزیدریلیف دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کہا تھا آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آنا شروع ہو جائے گی ، پٹرول مصنوعات کے بعددیگر اشیاکی قیمتوں میں کمی کا رجحان آ رہا ہے۔
فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ صحت کارڈاور راشن رعایت جیسے منصوبے مہنگائی میں مزیدریلیف دیں گے ، اصل کامیابی یہ ہوگی نواز،زرداری کی جانب سے لئے گئے قرضوں سےجان چھڑاسکیں۔
یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا تھا کہ مہنگائی زیادہ ہوتی تو چیزوں کااستعمال کم ہوتاہےمگربڑھ رہاہے کچھ کلاسزہیں جتنی کی آمدنی بڑھی شایدمہنگائی سےمتاثرنہیں ہوئے۔ خیال رہے وفاقی وزیر اطلاعات نے دعویٰ کیا تھا کہ اگلے کچھ ماہ میں مہنگائی نیچے جانا شروع ہوجائے گی، ہمارے ملک کی انڈسٹری اٹھ رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
تحقیق، کورونا پھیپڑوں کے علاوہ دل پر بھی کرتا ہے اٹیک
?️ 5 مارچ 2021سینٹ لوئی {سچ خبریں} امریکی سائنسدانوں نے کورونا وائرس کے متعلق اب
مارچ
اسرائیل قابل اعتماد نہیں:سعودی شہزادہ
?️ 23 دسمبر 2025سچ خبریں:سعودی شہزادہ ترکی بن فیصل نے کہا کہ سعودی عرب اس
دسمبر
صیہونی کمپنی پر سائبر حملہ؛لاکھوں طلبا کی معلومات چوری
?️ 28 جون 2021سچ خبریں:قابض صیہونی حکومت کی ایک ایسی کمپنی سائبر حملے کا شکار
جون
کینیڈا کے سلسلہ میں رائے عامہ
?️ 22 جون 2021سچ خبریں:اپنے آپ کو انسانی حقوق اور آزادی کا علمبردار کہلانے والے
جون
تحلیل ہونے والی قومی اسمبلی نے جمہوریت کو کمزور کیا، پلڈاٹ
?️ 11 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹیو ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپرنسی (پلڈاٹ)
اگست
کویت حیدرآباد میں کورونا وائرس کے علاج کے لئے ہسپتال قائم کرے گا:وزیر اعلی سندھ
?️ 6 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ
اپریل
نیتن یاہو کے گرفتاری وارنٹ پر یورپ کا خیرمقدم
?️ 22 نومبر 2024سچ خبریں: فرانسیسی وزارت خارجہ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ بین
نومبر
مہنگائی کورونا کے دوران لاک ڈاون کی وجہ سے بڑھی: وزیر اعظم
?️ 7 نومبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے
نومبر