?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے شیر پاؤ پل پر اشتعال انگیز تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کی ضمانتیں منظور کرلیں۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔
تھانہ سرور روڑ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔
واضح رہے کہ یکم مارچ 2024 کو انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کو گلبرگ میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت منظور کی تھی۔
عدالت نے یاسمین راشد کو 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
خیال رہے کہ 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔
مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔
اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی کے کارکنوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنان کو کور کمانڈر ہاؤس پر مبینہ حملے کے الزام میں دہشت گردی اور دیگر الزامات کے تحت سرور روڈ پولیس میں درج ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
شام میں دہشگردوں کی فائرنگ؛متعدد عام شہری جاں بحق
?️ 2 جون 2021سچ خبریں:شام میں امریکی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے اس ملک کے شہریوں
جون
صدارتی کونسل؛ یمنی گروہوں کے درمیان جنگ کی منتقلی کے لیے ریاض کا اقدام
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں: ایک رپورٹ میں یمن کے لیے صدارتی کونسل کی تشکیل
اپریل
بھارت میں انتخابات مہلک گرمی سے متاثر
?️ 3 جون 2024سچ خبریں:بھارت میں مسلسل بڑھتے درجہ حرارت اور شدید گرمی کی لہر
جون
چین اور جاپان کے درمیان تائیوان کے حوالے سے کشیدگی میں اضافہ
?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: جاپانی وزیر نے تائیوان کے بارے میں اپنے متنازعہ بیان کے
نومبر
پنجاب، خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 8 افراد جاں بحق
?️ 6 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)
جولائی
پاکستانی میڈیا میں ایرانی وزیر داخلہ کے دورے کی عکاسی
?️ 16 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا نے وزیر داخلہ
فروری
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا
?️ 5 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے
فروری
الشعراء: اسرائیلی جارحیت امریکی مفادات کو خطرے میں ڈال رہی ہے
?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبریں: ابو محمد الجولانی احمد الشعراء نے ماسکو کے دورے کی
اکتوبر