?️
پنجاب (سچ خبریں)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر اس عید پر پنجاب بھر میں کسی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی کسی کو جھیپیاں اور پپیاں دینے کی اجازت ملے گی۔
پنجاب میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے تمام سیاستداںوں اور اہم شخصیات کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اس بار عید پر وہ اپنے ڈیروں پر کوئی ملن پارٹیاں منعقد نہیں کریں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ عید کی خوشیاں انسان کی زندگی سے جڑی ہیں، اگر انسان ہوگا اور صحت مند ہوگا تو عید کی خوشیاں بھی دوبالا ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے جس طرح احتیاطی تدابیر کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے، اسی طرح لوگ بھی وبا سے بچنے کے لیے اسمارٹ موبائل کا استعمال کریں اور ایک دوسرے کو آن لائن عید مبارکیں دیں۔
فردوس عاشق اعوان نے لوگوں کو تجویز دی کہ وہ اپنے پیاروں کو ویڈیو کے ذریعے عید کی مبارک باد دیں اور ملنے ملانے سے گریز کریں۔
انہوں نے وبا کی وجہ سے نافذ پابندیوں کے باعث خواتین کی جانب سے عید خریداری نہ کر پانے پر افسوس کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ انہیں احساس ہے کہ اس بار پابندیوں کی وجہ سے خواتین چوڑیاں اور دوسری چیزیں خرید نہیں کر سکیں اور ان کا خریداری کا شوق ادھورا رہ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: گرمی برداشت نہ کرنے والی خواتین کو فیلڈ میں نہیں آنا چاہیے، فردوس عاشق اعوان
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وبا کی وجہ سے اس بار پنجاب بھر میں عید کے اجتماعات نہیں ہوں گے اور نہ ہی سیاسی شخصیات اپنے ڈیروں پر عید پارٹیاں منعقد کر سکیں گے۔
وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اس بار روایتی عید ملن پارٹیاں نہیں ہوں گی اور نہ ہی روایتی انداز میں اس بار ’جپھیاں اور پپیاں’ ہوں گی۔
فردوس عاشق اعوان کی جانب سے عید کے موقع پر جھپیوں اور پپیوں پر پابندی کی بات پر وہاں موجود صحافیوں اور سیاسی کارکنان ہنس پڑے اور ان کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے ان کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ اس عید پر جھپیوں اور پپیوں پر پابندی ہوگی اور کئی لوگ دوسروں کو یاد دلاتے رہے کہ وہ ذہن نشین کرلیں کہ حکومت نے پپیوں اور جھپیوں پر پابندی لگادی ہے۔
فردوس عاشق اعوان کی جانب سے جھپیوں اور پپیوں پر پابندی کا مطلب دراصل روایتی انداز میں گلے مل کر عید کی مبارک باد دینے پر پابندی تھا مگر ان کی جانب سے مخصوص انداز میں بات کیے جانے پر لوگوں نے ان کی ویڈیو کو خوب شیئر کیا۔


مشہور خبریں۔
ہواوے کا نیا فلیگ شپ فون پی 50 کیسا ہوگا؟تصاویر لیک
?️ 2 مئی 2021بیجنگ( سچ خبریں)ہواوے کے نئے فلیگ شپ سیریز کے فونز کے حوالے
مئی
سویداء میں دہشت گرد جولانی کے حملے کے بعد افراتفری
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: جنوبی شام کے دروزی اکثریتی صوبے سویداء میں گزشتہ ہفتے ابومحمد
جولائی
یمنیوں کا صیہونیوں کو انتباہ
?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے صیہونی حکومت
جنوری
یورو زون اور انگلینڈ میں افراط زر میں اضافہ جاری
?️ 20 اکتوبر 2022سچ خبریں:یوکرین میں جنگ اور روس کے خلاف پابندیوں کے براہ راست
اکتوبر
ترکی، لبنانی اور سعودی وفود کا شام کا دورہ
?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں: شامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کا ایک
دسمبر
اسرائیلی عدالتی نظام میں نیا بحران؛ نیتن یاہو کے مقدمے کی سماعت کے انچارج شخص کی برطرفی روک دی گئی
?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومتی ڈھانچے میں جاری قانونی اور سیاسی تناؤ کو
اگست
شہباز شریف کا سہیل آفریدی سے رابطہ، وزیراعلی بننے پر مبارکباد دی
?️ 16 اکتوبر 2025پشاور (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے
اکتوبر
نیتن یاہو کا نیا مالیاتی اسکینڈل
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:عبرانی ذرائع نے بنیامین نیتن یاہو کے خاندان کے نئے مالیاتی
فروری