?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے فیلڈ مارشل بننے پر ردعمل سامنے آیا ہے۔ سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج اڈیالہ میں عمران خان کا توشہ خانہ 2 کا ٹرائل شروع ہوا ہے رات ہی پتہ چلا تھا تو آج عظمیٰ خان اور نورین خان کو اندر جانے دیا ہے عمران خان نے جج سے سخت احتجاج کیا ہے کہ یہ کیسا اوپن ٹرائل ہے کہ میری فیملی کو کرنل روک رہا ہے، مبارک ہو سیدھا بادشاہ سلامت بن جاتے تو بہتر تھا، میری تو کتابیں بھی بند کی ہوئی ہیں، عمران خان نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی جگہ خود کو بادشاہ بنا لیتے کیوں کہ جنگل کے قانون میں بادشاہ ہوتا ہے۔
علیمہ خان نے کہتی ہیں کہ بانی چیئرمین نے باضابطہ طور پر اسٹیبلشمنٹ کو مذاکرات کی دعوت دی ہے کہ ملکی حالات کی بہتری کے لیے اسٹیبلشمنٹ آئے اور میرے ساتھ بات چیت کرے، عمران خان نے جمہوریت کی بات کی یے جمہوریت ہمیشہ اخلاقیات اور رول آف لاء پر چلتی ہے آج حالات یہ ہیں کہ ججز ہمارے کیس ہی نہیں سن رہے، عمران خان کے پارلیمنٹیرینز نے آج ہمارا فیملی کا ساتھ دیا، یہ لوگ یہاں آئے ہیں اور ججز کو سپورٹ کا پیغام دیا ہے کہ عمران خان کے کیسز لگاؤ، ہم اسلام آباد ہائیکورٹ جا رہے ہیں القادر کی سماعت ہونا تھی 3 مہینوں سے ذلیل ہو رہے ہیں وکلاء کے مطابق آدھے گھنٹے کی سماعت ہے آج ہی عمران خان رہا ہو سکتے ہیں لیکن بہانے بنائے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ آج عمران خان کو ڈرون حملوں کے بارے مکمل انفارمیشن ملی ہے عمران خان نے شدید الفاظ میں مزمت کی ہے عمران خان نے کہا ہے ان ڈرون حملوں سے دہشتگردی بڑھ جائے گی 2011 میں ہماری جدوجہد سے ہی بیرونی ڈرون حملے کم ہوئے تھے، خیبرپختونخواہ حکومت کو عمران خان کی ہدایت ہے کہ ناصرف ڈرون حملوں کی مذمت کرے بلکہ ڈرون حملے فوری رکوائے جائیں کیوں کہ جتنے ڈرون حملے ہمارے ملک میں ہوئے ہیں ہمارے اپنے لوگوں نے کیے ہیں، کل خبر آئی کہ ڈرون حملے میں ایک گھر کے تین بچے شہید ہوئے تو والدہ دل کا درہ پڑنے سے چل بسیں ایسے دہشت گری کم نہیں ہوگی۔
مشہور خبریں۔
عوام افواہوں پر یقین نہ کریں، انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے، چیف الیکشن کمشنر
?️ 7 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا
دسمبر
آنے والے دنوں میں وسیع سفارتی تبدیلیاں رونما ہوں گی : صنعاء
?️ 6 اکتوبر 2021سچ خبریں: صنعاء حکومت کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ آنے
اکتوبر
قیدیوں کے تبادلے سے متعلق عبرانی ذرائع کی قیاس آرائیاں
?️ 17 فروری 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے مقامی ذرائع نے آج باخبر ذرائع کے
فروری
خواتین اور بچیوں کو محروم کرکے افغانستان کامیاب نہیں ہوسکتا
?️ 18 ستمبر 2025خواتین اور بچیوں کو محروم کرکے افغانستان کامیاب نہیں ہوسکتا اقوام متحدہ
ستمبر
سعودی خاتون ڈاکٹر کی قید پر انسانی حقوق کی تنظیموں کو تشویش
?️ 8 جون 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی 22 تنظیموں نے سعودی جیل میں قید لینا
جون
قدس کی حقیقیت کو بدلنے میں صیہونی حکومت کی کوششیں ناکام
?️ 3 مارچ 2022سچ خبریں: حماس نے مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونیوں کے جارحانہ اقدامات
مارچ
ایف آئی اے کا حریم شاہ کے خلاف اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ
?️ 28 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں)حکومت کے خلاف ہرزہ سرائی حریم شاہ کو مہنگی پڑ
جنوری
وزارت داخلہ کی جانب سے پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کے احکامات دینے کا انکشاف
?️ 21 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس سابقہ (ٹوئٹر) کی
مارچ