?️
اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے ‘جماعتوں کے درمیان پارلیمانی اصولوں اور جمہوریت کے فروغ کے لیے ‘سینئر پارلیمنٹیرینز کونسل تشکیل دے دی بیان میں کہا گیا کہ ‘کونسل کے ٹی او آرز میں پارلیمانی روایات کا فروغ اور پہلی مرتبہ پارلیمان کا حصہ بننے والے ممبران اسمبلی کو پارلیمانی امور شرکت پر حوصلہ افزائی کرنا شامل ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان کے مطابق اسپیکر نے 15 رکنی کونسل تشکیل دی اور اس کی شرائط (ٹی او آرز) کو باضابطہ طور پر نوٹیفائی کردیا ہے۔
اسپیکر خود کونسل کی سربراہی کریں گے جبکہ قومی اسمبلی سیکریٹری طاہر حسین اس کے سیکریٹری کے فرائض سرانجام دیں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ ‘کونسل کے ٹی او آرز میں پارلیمانی روایات کا فروغ اور پہلی مرتبہ پارلیمان کا حصہ بننے والے ممبران اسمبلی کو پارلیمانی امور شرکت پر حوصلہ افزائی کرنا شامل ہے’۔یہ کونسل ایوان میں جمہوری اصولوں کو نافذ کرنے میں اس کے سربراہ کی رہنمائی اور مدد بھی کرے گی۔
کونسل میں پی ٹی آئی سے سید فخر امام، شفقت محمود، پرویز خٹک، جی ڈی اے سے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، اور ایم کیو ایم پاکستان سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، بلوچستان عوامی پارٹی سے خالد حسین مگسی، پاکستان مسلم لیگ سے طارق بشیر چیمہ، مسلم لیگ ن سے رانا تنویر حسین، سردار آیاز صادق اور چوہدری محمود بشیر ورک،پاکستان پیپلز پارٹی سے راجہ پرویز اشرف، آفتاب شعبان میرانی، متحدہ مجلس عمل پاکستان سے شاہدہ اختر علی، پلوچستان نیشنل پارٹی سے محمد اختر مینگل شامل ہیں۔
ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے اسپیکر کے اس اقدام پر حیرت کا اظہار کیا اور دعوٰی کیا کہ نام نہاد کونسل کی تشکیل سے قبل ان کی پارٹی سے مشاورت نہیں کی گئی۔
انہوں نے الزام لگایا کہ اسپیکر نے ممبران پارلیمنٹ کا اعتماد کھو دیا ہے اور اس وجہ سے اپوزیشن کا خیال ہے کہ انہیں خود ہی کمیٹیوں کے قیام کا کوئی حق نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے ایوان کی کارروائی کے دوران مبینہ طور پر متعصبانہ طرز عمل کی وجہ سے اسپیکر کے تحت قائم کی گئی تمام کمیٹیوں کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ اب بھی اپنے پہلے فیصلے پر قائم ہیں تاہم اس معاملے پر 15 مارچ کو اسلام آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہوں کے آئندہ اجلاس میں تبادلہ خیال کیا جاسکتا ہے۔
حکومتی ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ اسپیکر نے گزشتہ ماہ اسمبلی اجلاس کے دوران ہاتھا پائی اور ہنگاموں کے واقعات کے بعد یہ کونسل تشکیل دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر نے کونسل کی تشکیل کا یہ قدم اس لیے اٹھایا کیونکہ انہیں حکومت اور اپوزیشن کے ممبران دونوں کے جارحانہ سلوک کی وجہ سے ہموار طریقے سے ایوان کو چلانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


مشہور خبریں۔
آرمی چیف نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) لاہور کا دورہ کیا
?️ 18 ستمبر 2021لاہور(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی
ستمبر
وزیر تعلیم نے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ارکان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
?️ 15 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے چیف الیکشن
مارچ
یوکرین جنگ کے بارے میں امریکی قرارداد کا مسودہ منگل کو پیش کیا جائے گا
?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں
فروری
امریکی حکومت کو دنیا میں اپنی فوجی سامراجیت کا خاتمہ کرنا چاہیے: یورپی پارلیمنٹ ممبر
?️ 13 اگست 2021سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے امریکی عسکریت پسندی اور سامراج
اگست
گلوکارہ لتا منگیشکر انتقال کر گئیں
?️ 6 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں) فنِ گلوکاری کے ذریعے بھارتی فلم نگری پر طویل
فروری
ٹرمپ چند روز میں یوکرین میں امن کے قیام کی شرائط کا اعلان کریں گے:پولینڈ کے وزیر اعظم کا دعویٰ
?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں:پولینڈ کے وزیر اعظم نے دعوی کیا ہے کہ ٹرمپ جلد
نومبر
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے گورنر سے جامعات کی چانسلرشپ کا اختیار واپس لے لیا
?️ 8 نومبر 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نےگورنر سے جامعات کی
نومبر
آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر زور
?️ 11 اگست 2021راولپنڈی(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر دفاع
اگست