اسپیکر قومی اسمبلی کی مخیر حضرات اور نوجوانوں سے سیلاب متاثرین کی بحالی میں تعاون کی اپیل

ایاز صادق

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سیلاب متاثرین کے لیے امداد اور انکی بحالی میں تعاون کی اپیل کر دی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مخیر حضرات، فلاحی ادارے اور سول سوسائٹی سیلاب متاثرین کی مدد کےلیے آگے بڑھیں۔ اسپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ مخیر حضرات اور سول سوسائٹی حکومت کی امدادی کوششوں میں تعاون کریں۔ من حیث القوم سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور دیگر علاقوں کے متاثرین کو فوری ریلیف کی ضرورت ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ مخیر حضرات متاثرین کی بحالی اور گھروں کی تعمیر نو کے لیے دل کھول کر مدد کریں۔ نوجوان رضاکار بن کر متاثرین کی بحالی، خوراک اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے قومی جذبے، ایثار اور بھائی چارے کا مظاہرہ کریں۔ یہ وقت یکجہتی اور ہمدردی کا ہے، متاثرین کو احساس دلائیں وہ اکیلے نہیں ہیں۔

سردار ایاز صادق نے یہ بھی کہا کہ مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا سہارا بننا ہمارا قومی فریضہ ہے۔

مشہور خبریں۔

یمن میں واشنگٹن،ریاض اور تل ابیب کے لیے بدترین صورتحال

?️ 10 نومبر 2021سچ خبریں : ماہرین کا خیال ہے کہ زیادہ تر مغربی اور

شامی صدربشار الاسد کا ماسکو کا غیر متوقع دورہ

?️ 14 ستمبر 2021سچ خبریں:شامی صدر بشار الاسد نے ماسکو کے اپنےغیر متوقع دورہ کے

جی-7 ممالک نے یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں:جی-7 ممالک کے رہنماؤں نے یوکرین میں جنگ کے 1000 دن

اسرائیلی حکام کو دوسرے ممالک میں گرفتاری کا خدشہ

?️ 6 فروری 2021سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں سے شائع ہونے والے ایک اخبار کے مطابق بین

گارڈین: ٹرمپ غریبوں کی جیب سے امیروں کو دیتا ہے

?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: ایک برطانوی میڈیا آؤٹ لیٹ نے امریکی حکومت کے نئے

میرواعظ عمر فاروق کا نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ

?️ 2 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

عمران خان کیخلاف جعلی مقدمات بنانے کا حساب لیں گے، علی امین گنڈاپور

?️ 5 جون 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا

شیری رحمان کی کشمیریوں کی تاریخی و مزاحمتی کتابوں پر بھارتی پابندی کی مذمت

?️ 9 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے