?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے ابتدائی روز ٹریڈنگ کے دوران منفی رجحان دیکھا گیا، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 858 پوائنٹس کمی دیکھی گئی۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 11 بج کر 15 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 858.55 پوائنٹس کمی کے بعد 65 ہزار 365 کی سطح پر آ گیا، جو گزشتہ روز 66 ہزار 223 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کے اختتام تک پی ایس ایکس میں ریکارڈ تیزی کا سلسلہ جاری رہا اور 1500 پوائنٹس سے زائد کے اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار انڈیکس 66 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
7 دسمبر کو پی ایس ایکس بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 800 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 64 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
6 دسمبر کو بھی پی ایس ایکس میں تاریخی سنگ میل عبور کرنے کا سلسلہ جاری رہا، اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 63 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
اس سے قبل 4 دسمبر کو 100 انڈیکس 802 پوائنٹس یا 1.3 فیصد اضافے کے بعد 62 ہزار 493 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔
اسی طرح یکم دسمبر کو کے ایس ای-100ا نڈیکس 1160 پوائنٹس اضافے کے بعد 61 ہزار 691 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
اس سے قبل 28 نومبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس 919 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 60 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا تھا۔
24 نومبر کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 59 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرنے کے بعد 187 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند ہوا تھا۔
22 نومبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس 827 پوائنٹس اضافے کے بعد 58 ہزار کی بلند ترین سطح عبور کر گیا تھا۔
اسی طرح 16 نومبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس 418 پوائنٹس اضافے کے بعد 57 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
13 نومبر کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1132 پوائنٹس اضافے کے بعد 56 ہزار کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا تھا، اس سے قبل 10 نومبر کو 55 ہزار، 8 نومبر کو 54 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔
3 نومبر کو صدر مملکت اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان عام انتخابات کی تاریخ پر اتفاق ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ساڑھے 6 سال بعد انڈیکس 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ اور روس کے درمیان 12 گھنٹے کے طویل مذاکرات میں کیا ہوا؟وائٹ ہاؤس کی زبانی
?️ 26 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ اور روس کے درمیان سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض
مارچ
تیس سال سے صیہونیوں کو للکارنے والی حکمت عملی
?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:16 فروری 1992ء کو صیہونی حکومت نے سوچا کہ لبنان میں
فروری
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر دیے جائیں گے
?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سعودی عرب کی جانب سے زرمبادلہ ذخائر کی
اکتوبر
نوشکی: کالعدم بی ایل اے کا ایف سی کے قافلے پر خودکش حملہ،3 جوانوں سمیت 5 افراد شہید
?️ 16 مارچ 2025نوشکی: (سچ خبریں) نوشکی میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے قافلے پر
مارچ
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی کرنے کا اشارہ
?️ 6 جون 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی کرنے
جون
میرے والد کی آواز کا غیر مسلموں پر اچھا اثر رہا:طارق عبد الباسط
?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں: عبد الباسط کے بیٹے طارق عبد الباسط عبد الصمد نے
دسمبر
اسپین کا غزہ پر اسرائیلی حملوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ / "غزہ فلسطینیوں کا ہے”
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ "غزہ فلسطینیوں کا
مئی
سڈنی دہشت گرد حملہ آوروں نے فلپائن کا سفر کیوں کیا؟
?️ 17 دسمبر 2025 سڈنی دہشت گرد حملہ آوروں نے فلپائن کا سفر کیوں کیا؟
دسمبر